آئی پی ایل LIVE : جڈیجہ نے چھکا مار کر چنئی کو فتح سے ہمکنار کیا
آج کا مقابلہ چنئی سپر کنگس اور کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے درمیان ہو رہا ہے جو چنئی کے میدان میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ہی ٹیموں نے اپنا اپنا پہلا میچ جیتا ہے۔
کولکاتا کی طرف سے کورن نے لیے 2 وکٹ
کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی جانب سے ٹام کورن نے سب سے زیادہ 2 وکٹ لیے اور انھوں نے اپنے 3 اوور میں 39 رن دیے۔ سنیل نارائن نے بہترین گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوور میں محض 17 رن دیے اور ایک وکٹ بھی حاصل کیا۔ ان کے علاوہ پیوش چاولہ اور کلدیپ یادو نے ایک ایک وکٹ لیا۔ سنیل نارائن، ایندرے رسیل اور کلدیپ یادو کے علاوہ سبھی گیندبازوں کی چنئی سپر کنگس کے بلے بازوں نے جم کر دھنائی کی۔
چنئی کی جانب سے سیم بلنگس رہے سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز
چنئی سپر کنگس کی جانب سے سیم بلنگس نے سب سے زیادہ 56 رن بنائے۔ ان کے علاوہ شین واٹسن نے 42، امباتی رائیدو نے 39، سریش رینا نے 14، دھونی نے 25 اور جڈیجہ و بریوو نے آوٹ ہوئے بغیر 11-11 رن بنائے۔
5 وکٹ سے کولکاتا کی شکست، شاہ رخ کے چہرے پر چھائی مایوسی
ونے کمار نے اپنی پہلی ہی گیند پر چھکا کھانے کے بعد کچھ اچھی گیندیں پھینکیں لیکن پانچویں گیند پر جڈیجہ نے چھکا مار کر چنئی کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ ونے کمار نے آخر کی پانچ گیندوں میں 19 رن لٹا دیے۔ چنئی سپر کنگس نے 19.5 اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر 205 رن بنائے۔
ونے کمار آخری اوور ڈالنے کے لیے تیار
کولکاتا کے کپتان دنیش کارتک نے آخری اوور ڈالنے کے لیے ونے کمار کو بلایا ہے۔ انھوں نے اپنے پہلے اوور میں 16 رن دیے تھے اس لیے ان پر میچ بچانے کی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ خود کو ثابت کرنے کا بھی اچھا موقع ہے۔
ٹام کورن نے بلنگس کو کیچ کرایا
سیم بلنگس کی تیز طرار پاری کا ٹام کورن نے اختتام کیا۔ ان کا کیچ اتھپا نے پکڑا۔ اب نئے بلے باز ڈیوین بریوو آئے ہیں جو لمبے شاٹ مارنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ سبھیکی نگاہیں ان پر مرکوز ہیں۔
سیم بلنگس نے محض 21 گیند میں نصف سنچری مکمل کی
اس وقت سیم بلنگس کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے لیے درد سر بنے ہوئے ہیں۔ انھوں نے 19ویں اوور کی پہلی گیند پر سنگل لے کر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ انھوں نے یہ نصف سنچری محض 21 گیند بنائی جس میں انھوں نے 4 چھکے اور 2 چوکے لگائے۔
سیم بلنگس کی دھماکہ خیز بلے بازی
ایندرے رسیل کے ذریعہ پھینکے گئے 18ویں اوور میں سیم بلنگس نے دھماکہ دار بلے بازی کی اور اس اوور میں دو چھکے بھی لگائے۔ مجموعی طور پر اس اوور میں کل 15 رن بنے۔ سبیم بلنگس اس وقت 49 رن پر کھیل رہے ہیں۔
پیوش چاولہ نے دھونی کو آوٹ کر کولکاتہ کو راحت پہنچائی
17ویں اوور کی تیسری گیند پر پیوش چاولہ نے چنئی کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کو دنیش کارتک کے ہاتھوں کیچ کرا کر اپنی ٹیم کو راحت کی سانس لینے کا موقع دیا ہے۔ دھونی نے 25 رن اسکور کیا جس کے لیے انھوں نے 28 گیندیں کھیلیں۔ انھوں نے اس پاری میں ایک چھکا اور ایک چوکا لگایا۔
کولکاتا کو وکٹ کی درکار
چنئی سپر کنگس کے کپتان مہندر سنگھ دھونی اور سیم ولنگس جس طرح کی بلے بازی کر رہے ہیں اس سے کولکاتا کی مشکلیں بڑھتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ اگر کولکاتا دونوں میں سے کسی ایک کا وکٹ جلد حاصل نہیں کرے گا تو میچ پر اس کی گرفت کمزور ہو سکتی ہے۔ سیم ولنگس نے جارحانہ رخ اختیار کیا ہوا ہے جو چنئی سپر کنگس کے لیے اچھی خبر ہے۔
15 اوور میں چینئی سپر کنگ کا اسکور145/3
دھونی 23 اور سیم 24 پر کھیل رہے ہیں
14 اوور میں چینئی سپر کنگ کا اسکور128/3
دھونی 21 اور سیم 9 پر کھیل رہے ہیں
13 اوور میں چینئی سپر کنگ کا اسکور112/3
دھونی 9 اور سیم 8 پر کھیل رہے ہیں
12 اوور میں چینئی سپر کنگ کا اسکور103/3
چینئی سپر کنگ کا تیسرا وکٹ گرا
سریش رینا 14 رن بنا کرووٹ ہوئے
11 اوور میں چینئی سپر کنگ کا اسکور100/2
دھونی 7 اور سیم 1 پر کھیل رہے ہیں
10 اوور میں چینئی سپر کنگ کا اسکور 90
دھونی 3 اور سریش رینا 6 پر کھیل رہے ہیں
9 اوور میں چینئی سپر کنگ کا اسکور 86
چینئی سپر کنگ کا دوسرا وکٹ گرا
آنبتی رئیڈو 39 رن بنا کر آووٹ
8 اوور میں چینئی سپر کنگ کا اسکور 83
آنبتی رائیڈو 38 اور سریش رینا 3 پر کھیل رہے ہیں
7 اوور میں چینئی سپر کنگ کا اسکور 79
آنبتی رائیڈو 36 اور سریش رینا 1 پر کھیل رہے ہیں
6 اوور میں چینئی سپر کنگ کا اسکور 75
آنبتی رائیڈو 33 اور سریش رینا 0 پر کھیل رہے ہیں
چینئی سپر کنگ کا پہلاوکٹ گرا، واٹسن 42 رن بنا کر آؤٹ
واٹسن ٹام کرین کی بال پر رینکو سنگھ کے ہاتھوں کیچ ہوئے
5 اوور میں چینئی سپر کنگ کا اسکور 63
شین واٹسن 31 اورآنبتی رائیڈو 32 پر کھیل رہے ہیں
4 اوور میں چینئی سپر کنگ کا اسکور 54
3اوور میں چینئی سپر کنگ کا اسکور 36
شین واٹسن 29 اورآنبتی رائیڈو 13پر کھیل رہے ہیں
چنئی سپر کنگس کی تیز شروعات، 2 اوور میں اسکور 30/0
چنئی سپر کنگس کے بلے باز شین واٹسن نے ٹیم کو تیز شروعات دی ہے۔ انھوں نے محض 12 گیند میں 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 29 رن بنا لیے ہیں۔ ٹیم کا اسکور 2 اووروں کے بعد 30 رن ہو گیا ہے اور اس کا کوئی وکٹ نہیں گرا ہے۔
کاویری آبی تنازعہ کا اثر میدان میں دیکھنے کو ملا
چنئی اور کولکاتا میچ کے درمیان ’نام تملر کاچی‘ کے کارکنان حراست میں لیے گئے جو کاویری آبی تنازعہ کے مدنظر میچ میں خلل ڈالنا چاہ رہے تھے۔ چیپک اسٹیڈیم میں میچ کے دوران انھوں نے جوتے پھینکنے شروع کیے تھے جس کے بعد پولس نے انھیں حراست میں لے لیا۔ قابل ذکر ہے کہ آج صبح ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم کے باہر کاویری آبی تنازعہ پر تمل تنظیموں نے مظاہرہ بھی کیا تھا۔ تنظیموں کا مطالبہ تھا کہ مرکز کی جانب سے کاویری بورڈ مینجمنٹ نہ بنائے جانے پر میچ کا بائیکاٹ کیا جائے۔ سیکورٹی کے لحاظ سے اسٹیڈیم کے باہر 4 ہزار پولس اہلکار بھی تعینات کیے گئے۔ میچ شروع ہونے سے پہلے تک کم و بیش 350 مظاہرین کو حراست میں بھی لیا جا چکا ہے۔
شین واٹسن نے لیے سب سے زیادہ 2 وکٹ
چنئی سپر کنگس کی جانب سے شین واٹسن نے سب سے زیادہ 2 وکٹ لیے، لیکن انھوں نے اپنے 4 اوور میں 39 رن لٹا دیے۔ شردل ٹھاکر نے 4 اوور میں 37 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔ ہربھجن سنگھ نے حالانکہ 2 اوور میں محض 11 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا، لیکن انھیں زیادہ اوور کرنے کا موقع نہیں مل سکا۔ اسی طرح رویندر جڈیجہ کو بھی 2 اوور کرنے کا ہی موقع ملا اور اس میں انھوں نے 19 رن دے کر 1 وکٹ حاصل کیا۔ عمران طاہر نے اپنے 4 اوور میں محض 26 رن دیے لیکن انھیں کوئی وکٹ نہیں مل سکا۔ ڈوین بریوو نے سب سے زیادہ رن لٹائے اور انھوں نے 3 اوور میں 50 رن خرچ کیے۔ پچھلے میچ میں بہترین گیندبازی کرنے والے دیپک چہر کو صرف ایک اوور کرنے کا موقع ملا اور اس میں انھوں نے 18 رن خرچ کر دیے۔
آندرے رسیل کی آتشی پاری نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو 200 کے پار پہنچایا
آندرے رسیل کے تیز طرار 88 رنوں کی اننگ نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کا اسکور 202 پہنچا دیا۔ انھوں نے شردل ٹھاکر کی آخری گیند پر بھی چھکا لگایا۔ اس طرح چنئی سپر کنگس کو فتح کے لیے 203 رن بنانے ہوں گے۔ کولکاتا کی جانب سے کرس لین نے 22، سنیل نارائن نے 12، اُتھپّا نے 29، رانا نے 16، کپتان کارتک نے 26، رِنکو سنگھ نے 2، آندرے رسیل نے ناٹ آؤٹ 88 اور کورن نے بھی ناٹ آؤٹ 2 رن بنائے۔
19ویں اوور میں بنے 21 رن
کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے لیے آندرے رسیل آخری کے اووروں میں خوب رن بٹور رہے ہیں۔ انھوں نے انیسویں اوور کے شروع کی تین گیندوں پر لگاتار تین چھکے لگائے۔ اس اوور میں کل 21 رن بنے۔
کپتان دنیش کارتک 26 رن بنا کر آؤٹ
کولکاتا کو مشکل حالات سے بخوبی نکالنے والے کپتان دنیش کارتک 25 گیندوں پر 26 رن بنا کر شین واٹسن کا شکار ہو گئے۔ انھوں نے اپنی اننگ میں 1 چھکا اور 2 چوکے لگائے۔
26 گیندوں میں رسیل نے مکمل کی نصف سنچری
کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو منجدھار سے نکالتے ہوئے آندرے رسیل نے بہترین اننگ کھیلی اور محض 26 گیندوں میں 53 رن بنا کر اب بھی کریز پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ انھوں نے اپنی نصف سنچری چھکا مار کر مکمل کی۔ اس درمیان انھوں نے 6 چھکے اور 1 چوکا لگایا۔
آندرے رسیل اور دنیش کارتک نے ٹیم کا اسکور 150 کے پار پہنچایا
10 اوور میں 89 رن پر پانچ وکٹ کھونے کے بعد کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی جانب سے کپتان دنیش کارتک اور آندرے رسیل نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کا اسکور 17ویں اوور میں 150 کے پار پہنچا دیا۔ اس درمیان دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 60 سے زیادہ رن کی پارٹنرشپ بھی ہو گئی ہے۔
15 اوور کے بعد کولکاتا نائٹ رائیڈرس کا اسکور 123/5
لگاتار گر رہے وکٹوں پر کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے کپتان دنیش کارتک اور آندرے رسیل نے روک لگا دی ہے اور دونوں ہی بلے باز چنئی کے گیندبازوں کو اچھی طرح کھیل رہے ہیں۔ رن بنانے کا کوئی بھی موقع یہ دونوں بلے باز نہیں گنوا رہے ہیں۔ 15 اوور کے بعد کولکاتا کا اسکور 123/5 ہے۔
کولکاتا کا پانچواں وکٹ بھی گرا، رِنکو سنگھ آؤٹ
دسویں اوور کی آخری گیند پر شردل ٹھاکر نے رِنکو سنگھ کا وکٹ لے کر کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی مشکلیں بڑھا دی ہیں۔ حالانکہ کولکاتا نائٹ رائیڈرس کا رَن ریٹ اچھا ہے لیکن اس کے لیے وکٹ بچانا بھی بہت ضروری ہے۔ ویسے کولکاتا کے پاس اب بھی دنیش کارتک اور اینڈرے رسیل جیسے بلے باز ہیں اور دونوں اس وقت کریز پر ڈٹے ہوئے ہیں۔
اتھپّا 29 رن بنا کر رَن آؤٹ ہوئے
اچھی بلے بازی کر رہے رابن اتھپّا کی قسمت اچھی نہیں رہی اور وہ 29 رن بنا کر سریش رینا کے ذریعہ رن آؤٹ کیے گئے۔ انھوں نے یہ 29 رن محض 16 گیندوں میں بنائے تھے۔ اتھپا نے اپنی پاری کے دوران 3 چھکا اور 2 چوکا لگایا۔
واٹسن نے نتیش رانا کو دھونی کے ہاتھوں کیچ کرایا
کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو بہترین شروعات مل چکی ہے لیکن ہر تھوڑی دیر پر وکٹ گرنا بھی جاری ہے۔ تیسرے وکٹ کی شکل میں نتیش رانا آؤٹ ہوئے ہیں جنھیں واٹسن نے کپتان دھونی کے ہاتھوں وکٹ کے پیچھے کیچ کرایا۔ رانا نے 14 گیند میں 16 رن بنائے۔ دوسری طرف سے رابن اتھپا تیزی کے ساتھ رن بٹور رہے ہیں۔ 8.1 اوور کے بعد اسکور 81 رن پر 3 وکٹ ہے۔
کرس لین 22 رن بنا کر آؤٹ
کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو کرس لین کی شکل میں دوسرا جھٹکا لگا ہے۔ انھوں نے 16 گیندوں میں 22 رن بنائے۔ رویندر جڈیجہ نے انھیں بولڈ آؤٹ کیا۔
5 اوور کے بعد کولکاتا 47/1
کرس لین اور رابن اتھپا نے کولکاتا کی پاری کو سنبھال لیا ہے اور رن بنانے کا کوئی موقع نہیں گنوا رہے ہیں۔ 5 اوور کے اختتام پر انھوں نے ٹیم کا اسکور 47 رن پہنچا دیا ہے۔
ہربھجن سنگھ نے دلائی چنئی کو پہلی کامیابی
طوفانی پاری کھیل رہے سنیل نارائن کو ہربھجن سنگھ نے سریش رینا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا کر اپنی ٹیم کو زبردست کامیابی دلائی۔ سنیل نارائن نے آؤٹ ہونے سے پہلے 4 گیندوں میں 12 رن بنائے۔
کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی تیز طرار شروعات
کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے سلامی بلے بازوں نے ٹیم کو دھماکے دار شروعات دیتے ہوئے پہلے ہی اوور میں 18 رن بنا لیے ہیں۔ سنیل نارائن نے دیپک چہر کے آخری دو گیندوں میں دو چھکے لگائے۔
کرس لین اور سنیل نارائن میدان میں اترے
کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی جانب سے کرس لین اور سنیل نارائن میدان میں اتر چکے ہیں۔ چنئی سپر کنگس کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے دیپک چہر سے بالنگ کی شروعات کرنے کا فیصلہ لیا ہے جنھوں نے گزشتہ میچ میں کافی اچھی گیندبازی کی تھی۔
مہندر سنگھ دھونی نے ٹاس جیتا، گیندبازی کا فیصلہ
چنئی سپر کنگس کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ تھوڑی ہی دیر میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے سلامی بلے باز میدان پر پہنچ جائیں گے۔
ٹاس میں تھوڑی تاخیر
چنئی سپر کنگس اور کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی ٹیم مقابلے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ ٹاس میں تھوڑی تاخیر ہو رہی ہے لیکن جلد ہی ٹاس کیا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے کپتان مہندر سنگھ دھونی اور دنیش کارتک بھی ٹاس کے لیے تیار ہو چکے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔