چمپئنس ٹرافی 2025: ہندوستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 20 فروری کو کھیلے گی، شیڈول کا اعلان، لیکن ایک سوال کا جواب ملنا باقی

چمپئن ٹرافی کا انعقاد 7 سال بعد ہو رہا ہے، آخری بار یہ ٹورنامنٹ 2017 میں ہوا تھا جب ہندوستان کو شکست دے کر پاکستان چمپئن بنا تھا، یعنی پاکستانی ٹیم دفاعی چمپئن کی شکل میں میدان پر اترے گی۔

<div class="paragraphs"><p>ٹیم انڈیا / بی سی سی آئی</p></div>

ٹیم انڈیا / بی سی سی آئی

user

قومی آوازبیورو

چمپئنس ٹرافی 2025 کو لے کر سرگرمیاں اب بڑھتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ گزشتہ دنوں ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان نے میچوں سے متعلق شیڈول کا جو مسودہ آئی سی سی کو بھیجا ہے اس میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان یکم مارچ 2025 کو مقابلہ ہونے کی بات کہی گئی ہے۔ اور اب ہندوستانی ٹیم کا لیگ شیڈول بھی سامنے آ گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہندوستانی ٹیم آئندہ سال پاکستان میں ہونے والے اس آئی سی سی ٹورنامنٹ میں 20 فروری کو اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ ہندوستانی ٹیم اپنا پہلا مقابلہ 20 فروری کو بنگلہ دیش سے کھیلے گی، دوسرا مقابلہ 23 فروری کو نیوزی لینڈ سے ہوگا اور پھر لیگ کا آخری مقابلہ وہ یکم مارچ کو میزبان پاکستان سے کھیلے گئے۔

یہ ڈرافٹ شیڈول ایک طرح سے فائنل ہی ہے، لیکن ایک بڑا سوال اب بھی برقرار ہے جس کا جواب ملنا ابھی باقی ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا ہندوستانی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی؟ یا پھر کسی نیوٹرل جگہ پر کھیلنے کی تجویز بی سی سی آئی کے ذریعہ پیش کی جائے گی؟ دراصل بی سی سی آئی نے اس بات پر تو مہر لگا دی ہے کہ ہندوستان چمپئنز ٹرافی 2025 کا حصہ ہوگا، لیکن وہ اپنے مقابلے پاکستان جا کر کھیلے گی یا نہیں، اس پر وضاحت نہیں دی گئی ہے۔


بہرحال، جو شیڈیول سامنے آیا ہے اس میں بتایا جا رہا ہے کہ ہندوستان اپنے سبھی لیگ میچ لاہور میں ہی کھیلنے والی ہے۔ فائنل مقابلہ میں لاہور میں ہی کھیلے جانے کی امید ہے۔ ہندوستانی ٹیم کا زیادہ سفر نہ کرنا پڑے اور سیکورٹی کے لحاظ سے ہندوستان کے میچ لاہور میں رکھے گئے ہیں۔ ویسے کراچی اور راولپنڈی میں بھی چمپئنز ٹرافی کے میچ کھیلے جائیں گے، لیکن ہندوستانی ٹیم کو وہاں نہیں کھیلنا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 7 سال بعد چمپئنز ٹرافی کا انعقاد ہو رہا ہے۔ آخری بار اس ٹورنامنٹ کا انعقاد 2017 میں ہوا تھا جس میں ہندوستان کو شکست دے کر پاکستان فاتح بنا تھا۔ اس لحاظ سے پاکستانی ٹیم اپنی میزبانی میں خطاب کا دفاع کرنے اترے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔