بارڈر-گواسکر ٹرافی: لنچ تک آسٹریلیا کا اسکور 2 وکٹ پر 75 رن؛ مودی، البانیز اسٹیڈیم میں موجود

گجرات کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آج کھیلے جا رہے اس میچ میں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مہمان ٹیم نے لنچ تک 2 وکٹ کھو کر 75 رن بنا لئے

<div class="paragraphs"><p>نریندر مودی اور  انتھونی البانیز، تصویربشکریہ&nbsp;@narendramodi</p></div>

نریندر مودی اور انتھونی البانیز، تصویربشکریہ@narendramodi

user

قومی آواز بیورو

احمد آباد: وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے آسٹریلیائی ہم منصب انتھونی البانیز جمعرات کو ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے گھنٹے کا مقابلہ دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔ گجرات کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آج کھیلے جا رہے اس میچ میں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

لنچ تک مہمان ٹیم نے 2 وکٹ کے نقصان پر 75 رن بنا لئے تھے۔ ایک وکٹ آر اشون نے جبکہ دوسرا محمد شامی نے حاصل کیا۔ آسٹریلیا کے سلامی بلے باز 33 بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ دوسرے آؤٹ ہونے والے بلے از مارنس لبوشین تھے، جنہوں نے 27 رن کا تعاون کیا۔ سلامی بلے باز عثمان خواجہ 27 رن جبکہ اسٹیو اسمتھ 2 رن بنا کر نابعد ہیں۔


اس میچ میں آسٹریلیا کی اندور ٹیسٹ ٹیم کھیل رہی ہے جبکہ میزبان ٹیم نے ایک تبدیلی کرتے ہوئے محمد سراج کی جگہ محمد شامی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ اس سے پہلے وزیر اعظم مودی نے انتھونی البانیر کا اسٹیڈیم میں استقبال کیا۔ بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی نے آسٹریلوی وزیر اعظم البانی کا استقبال کیا، جبکہ بی سی سی آئی سکریٹری جئے شاہ نے وزیر اعظم مودی کا استقبال کیا۔

پی ایم مودی نے روہت شرما کو ٹیسٹ کیپ پیش کی اور انتھونی البانی نے اسمتھ کو گرین کیپ پیش کی۔ اس کے بعد، دونوں وزرائے اعظم نے ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوستی کے 75 سال مکمل ہونے پر پورے گراؤنڈ کا چکر لگا کر حاضرین کا استقبال کیا۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔