بنگلورو ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم انڈیا کی خراب شروعات، محض 10 رن پر 3 کھلاڑی آؤٹ

ہندوستان نے 10 اوور میں محض 2 رن کے اسکور پر 3 وکٹ گنوا دئے تھے۔ آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں روہت شرما نے صرف 2 رنوں کا تعاون کیا جبکہ وراٹ کوہلی اور سرفراز خان کھاتہ بھی نہیں کھول سکے

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھیل کا آغاز ہوا اور ٹیم انڈیا کی شروعات کافی خراب رہی۔ ہندوستان نے 10 اوور میں محض 2 رن کے اسکور پر 3 وکٹ گنوا دئے تھے۔ آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں روہت شرما نے صرف 2 رنوں کا تعاون کیا جبکہ وراٹ کوہلی اور سرفراز خان کھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔ یشسوی جیسوال اور رشبھ پنت میدان پر موجود تھے۔

ہندوستانی کپتان روہت شرما نے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن جمعرات کے روز نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ خیال رہے کہ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 16 اکتوبر سے شروع ہونا تھا لیکن بارش کے باعث پہلے دن کا کھیل مکمل طور پر ضائع ہو گیا۔ آج (17 اکتوبر) میچ کا دوسرا دن ہے۔


روہت شرما اور یشسوی جیسوال بنگلورو ٹیسٹ میں ہندوستان کے لیے اوپننگ کرنے آئے تھے۔ نیوزی لینڈ نے پہلے 6 اوورز میں بہت مشکل گیند بازی کی اور ہندوستانی ٹیم صرف 9 رنز بنا سکی۔ ابتدائی دباؤ کا اثر روہت پر نظر آیا اور وہ ٹم ساؤتھی کی آنے والی گیند پر صرف 2 رنز بنا کر کلین بولڈ ہو گئے۔ اس کے بعد وراٹ کوہلی (0) اور سرفراز خان بھی (0) آؤٹ ہوئے۔ ایک وقت ہندوستان کا اسکور 9-0 تھا لیکن جب تک 10 رنز بنے 3 وکٹیں گر چکی تھیں۔

قبل ازیں، ٹاس کے بعد روہت نے کہا کہ یہ پچ شروع میں گیند بازوں کے لیے مددگار ثابت ہو سکتی ہے لیکن وکٹ کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے ان کی ٹیم اسکور بورڈ پر زیادہ سے زیادہ رنز بنانا چاہتی ہے، اس لیے انہوں نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ خراب موسم کی وجہ سے ان کی ٹیم کو تیاری کرنے کا پورا موقع نہیں ملا لیکن چونکہ وکٹ کافی دیر تک ڈھکی ہوئی تھی اور بارش بھی ہوئی اس لیے وہ پر امید ہیں کہ پچ کی سطح ان کے تیز گیند بازوں کے لیے مدد گار ہوگی۔


دونوں ٹیم کے کھلاڑی درج ذیل ہیں:-

ہندوستان - روہت شرما (کپتان)، یشسوی جیسوال، ویراٹ کوہلی، سرفراز خان، کے ایل راہل، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، رویندر جڈیجہ، آر اشون، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ اور محمد سراج۔

نیوزی لینڈ - ڈیون کانوے، ٹام لیتھم (کپتان)، ول ینگ، راچن رویندر، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل (وکٹ کیپر)، گلین فلپس، میٹ ہنری، ٹم ساؤتھی، اعجاز پٹیل، ولیم اوروک۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔