عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، رہانے کی ہوئی واپسی
سلیکٹرز نے صرف سینئر کھلاڑی اجنکیا رہانے پر ہی اعتماد ظاہر کیا ہےیہ رہانے کو آئی پی ایل میں انکی شاندار کارکردگی کا انعام بھی ہے۔
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی)نے 7 جون سے 11 جون تک آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم انڈیا کی کمان روہت شرما کے ہاتھ میں ہوگی۔ واضح رہے اجنکیا رہانے کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ زخمی رشبھ پنت، شریاس ایر اور جسپریت بمراہ کو ٹیم انڈیا میں جگہ نہیں ملی ہے۔
اجنکیا رہانے کی ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے تقریباً ایک سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ شریاس ائیر کے زخمی ہونے کی وجہ سے مڈل آرڈر میں جگہ خالی تھی۔ ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں سوریہ کمار یادو کو جگہ دی تھی لیکن یہ کام نہیں آئی۔ اس وجہ سے سلیکٹرز نے صرف سینئر کھلاڑی اجنکیا رہانے پر ہی اعتماد ظاہر کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی رہانے کو آئی پی ایل میں شاندار کارکردگی کا انعام بھی ملا ہے۔
تاہم آسٹریلیا کے خلاف خراب کارکردگی کے باوجود کے ایل راہل ٹیم انڈیا میں جگہ بچانے میں کامیاب رہے۔ سلیکٹرز نے وکٹ کیپنگ کے لیے صرف کے ایس بھرت پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔ تاہم یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کیا کپتان روہت شرما مڈل آرڈر کو مزید مضبوط کرنے کے لیے کے ایل راہول کو وکٹ کیپنگ دیں گے۔
ٹیم انڈیا نے گیند بازی کے شعبے میں تین اسپنروں کو جگہ دی ہے۔ انگلینڈ کی کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے صرف دو اسپنرز کو پلیئنگ 11 میں جگہ ملے گی۔ ایسے میں اکشر پٹیل کو باہر بیٹھنا پڑ سکتا ہے۔شامی اور سراج یقینی طور پر فرنٹ لائن گیند باز ہوں گے۔ اس کے علاوہ جے دیو ، شاردول اور امیش یادو میں سے صرف ایک کو پلیئنگ 11 میں جگہ ملے گی۔ امیش یادو کے پلیئنگ 11 کا حصہ بننے کا امکان بہت زیادہ ہے۔
ٹیم انڈیا - روہت شرما (کپتان)، شوبمن گل، چیتیشور پجارا، وراٹ کوہلی، اجنکیا رہانے، کے ایل راہول، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، آر اشون، رویندر جڈیجہ، اکشر پٹیل، محمد شامی، محمد سراج، شاردول ٹھاکر، اومیش یادو ، جے دیو انادکت
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔