بنگلہ دیش کے تیز گیند باز مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل میں کھیلنے کی ملی اجازت
منہاج العابدین نے کہا کہ ہم نے مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل میں کھیلنے کے لئے این او سی دے دیا ہے، کیونکہ وہ سری لنکا کے خلاف ہمارے دو ٹیسٹ میچوں کے منصوبوں کا حصہ نہیں ہیں۔
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے بائیں ہاتھ کے تیزگیند باز مستفیض الرحمان کو اگلے ماہ سے شروع ہونے والے ہندوستانی کرکٹ پریمیر (آئی پی ایل) میں کھیلنے کے لئے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نوآبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) دے گا۔ مستفیض الرحمان کو راجستھان رائلز نے ایک کروڑ روپئے کے بیس پرائس پر خریدا تھا۔ بی سی بی کے چیف سلیکٹر منہاج العابدین نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستفیض کے لئے اس ٹورنامنٹ میں کھیلنا ٹھیک ہے، کیونکہ وہ اگلے ماہ سری لنکا کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پلان کا حصہ نہیں ہیں۔
منہاج العابدین نے کہا، "ہم نے مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل میں کھیلنے کے لئے این او سی دے دیا ہے، کیونکہ وہ سری لنکا کے خلاف ہمارے دو ٹیسٹ میچوں کے منصوبوں کا حصہ نہیں ہیں۔ لہذا ان کے لئے بہتر ہوگا کہ وہ آئی پی ایل میں کھیلیں اور کچھ تجربہ حاصل کریں۔"
مستفیض الرحمان نے حال ہی میں آئی پی ایل میں کھیلنے کے اپنے منصوبوں کے بارے میں کہا تھا کہ "میری پہلی ترجیح میرے ملک کی طرف سے کھیلنا ہے۔ اگر میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے منتخب ہوا تو میں ضرور کھیلوں گا اور اگر مجھے منتخب نہیں کیا گیا تو میں آئی پی ایل میں کھیلوں گا۔‘‘ مستفیض کو اب تک آئی پی ایل میں 24 میچ کھیلنے کا موقع ملا ہے۔ اس عرصے کے دوران، انہوں نے 7.51 کی اوسط سے مجموعی طور پر 24 وکٹیں حاصل کیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔