عالمی کپ جیتنے والے پیٹ کمنس کے ساتھ آسٹریلیا میں ہوا سلوک حیرت انگیز!

آسٹریلیائی کپتان پیٹ کمنس جب عالمی کپ جیت کر اپنے ملک واپس لوٹے تو ایئرپورٹ پر ان کے استقبال کے لیے کوئی نہیں تھا، چند ایک لوگ تھے اور کچھ کرکٹ صحافی ان کی تصویریں کھینچ رہے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

کرکٹ عالمی کپ 2023 میں آسٹریلیا نے سبھی کو حیران کرتے ہوئے ہندوستان کے چمپئن بننے کا خواب چکناچور کر دیا۔ آسٹریلیائی کپتان پیٹ کمنس نے جس طرح ٹورنامنٹ میں پہلی دو شکست کے بعد جدوجہد کرتے ہوئے ناک آؤٹ میں جگہ بنائی، اور پھر سیمی فائنل و فائنل مقابلے میں جیت حاصل کر اپنے ملک کو چھٹی بار وَنڈے کا عالمی چمپئن بنایا، وہ واقعی حیرت انگیز ہے۔ لیکن پیٹ کمنس کے ساتھ آسٹریلیا میں جو سلوک ہوا ہے، وہ بھی کم حیران کرنے والا نہیں ہے۔

دراصل پیٹ کمنس جب عالمی کپ جیت کر اپنے ملک واپس لوٹے تو ایئرپورٹ پر ان کے استقبال کے لیے کوئی بھیڑ دکھائی نہیں دی۔ چند ایک لوگ ان کے استقبال میں کھڑے تھے اور کچھ کرکٹ صحافی ان کی تصویریں کھینچ رہے تھے۔ اس کی ویڈیو سامنے آئی ہے جسے دیکھ کر ہندوستانی کرکٹ شیدائی بھی حیران ہیں۔ اگر ہندوستان عالمی چمپئن بنتا تو اس کے ہر کھلاڑی کو سر آنکھوں پر بٹھایا جاتا، لیکن آسٹریلیا میں کرکٹ کو لے کر حالات بالکل مختلف ہیں۔


قابل ذکر ہے کہ پیٹ کمنس نے صرف وَنڈے عالمی کپ ہی نہیں جیتا ہے، بلکہ اسی سال وہ ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ بھی جیت چکے ہیں۔ ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں بھی آسٹریلیا نے ہندوستان کو ہی ہرایا تھا۔ اپنی کپتانی میں آسٹریلیا کو پھر سے اونچائیوں پر لے جانے والے کپتان کے ساتھ اپنے ہی ملک میں ٹھنڈا ماحول دیکھ کر ہندوستانی کرکٹ شیدائی انگشت بدنداں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔