آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے میں چار رن سے حاصل کی جیت، افغانستان نے آخری گیند تک کیا مقابلہ
میچ آسٹریلیا نے جیتا مگر اس مقابلہ میں راشد خان کے نابعد 48 رن کی بدولت افغانستان کے بلےبازوں نے بھرپور مقابلہ کیا۔ راشد نے اپنی 23 گیندوں کی اننگ میں تین چوکے اور چار چھکے لگائے
ایڈیلیڈ: آسٹریلیا نے گلین میکسویل (54 ناٹ آؤٹ) کی شاندار نصف سنچری کی بدولت جمعہ کو سپر-12 ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں افغانستان کو چار رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کی اپنی امیدیں زندہ رکھیں۔ گروپ ون کے میچ میں آسٹریلیا نے افغانستان کو 169 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں افغانستان صرف 164 رنز بنا سکا۔
تاہم اس مقابلہ میں راشد خان کے نابعد 48 رن کی بدولت افغانستان کے بلےبازوں نے بھرپور مقابلہ کیا۔ راشد نے اپنی 23 گیندں کی اننگ میں 3 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔
ہدف کے تعاقب میں افغانستان نے 13 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 98 رنز بنائے تھے لیکن 14 ویں اوور میں گلبدین نائب (39) رن آؤٹ ہونے کے باعث افغان ٹیم کی وکٹیں کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ افغانستان نے چار رنز کے اندر چار وکٹیں گنوا دیں جس کی وجہ سے اس کی جیت کے امکانات مشکل ہو گئے۔ آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے راشد خان نے 23 گیندوں پر تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 48 رنز بنائے لیکن اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکے۔
آسٹریلیا کے پانچ میچوں میں سات پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات برقرار ہیں، حالانکہ اس کا رن ریٹ انگلینڈ سے بدتر ہے۔ پانچ پوائنٹس کے ساتھ گروپ 1 میں تیسرے نمبر پر موجود انگلینڈ نے اگر ہفتہ کو سری لنکا کے خلاف اپنا میچ جیت گیا تو دفاعی چیمپئن آسٹریلیا ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گا۔
افغانستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کے لیے بلایا اور ایرون فنچ کی غیر موجودگی میں اوپننگ کے لیے آنے والے کیمرون گرین دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ڈیوڈ وارنر (25) پانچ چوکوں کے ساتھ اچھی لے میں نظر آئے لیکن نوین الحق کی گیند پر ریورس سوئپ کھیلنے کی کوشش میں بولڈ ہوگئے۔
آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 54 کے اسکور پر اسٹیو اسمتھ کی صورت میں گرنے کے بعد مچل مارش اور مارکس اسٹوئنس نے برتری حاصل کی۔ مارش نے 30 گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے جبکہ اسٹوئنس نے 21 گیندوں پر دو چھکوں کی مدد سے 25 رنز بنائے۔
آسٹریلیا نے 15 اوورز میں 133 رنز بنائے تھے لیکن افغانستان نے آخری پانچ اوورز میں صرف 35 رنز پر چار وکٹیں لے کر آسٹریلیا کو بڑے اسکور کی جانب بڑھنے سے روک دیا۔ تاہم، میکسویل نے ایک سرے سے جدوجہد کی اور آسٹریلیا کو 160 سے آگے لے گئے۔ انہوں نے 54 رنز کی اپنی اننگز میں 32 گیندوں میں چھ چوکے اور دو چھکے لگائے۔
افغانستان کی جانب سے نوین الحق نے چار اوورز میں صرف 21 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ فضل الحق فاروقی نے دو جبکہ مجیب الرحمان اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں افغانستان نے پاور پلے میں رحمان اللہ گرباز اور عثمان غنی کی وکٹیں گنوا دیں، حالانکہ اس دوران انہوں نے 47 رنز بھی جوڑے۔ ابراہیم اور گلبدین کی شراکت نے آسٹریلیا کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ افغانستان کو میچ میں مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔
گلبدین نے 23 گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے جبکہ ابراہیم نے 33 گیندوں پر 26 رنز بنائے اور دونوں نے 59 رنز کی شراکت قائم کی۔
افغانستان نے 13 اوورز میں 98 رنز بنائے تھے لیکن اگلے اوور کی پہلی گیند پر میکسویل کے شاندار تھرو کی وجہ سے گلبدین رن آؤٹ ہو گئے۔ اس سے افغانستان کی شکست کا سلسلہ شروع ہوا اور جب راشد وکٹ پر آئے، ان کا سکور 14.3 اوورز میں 103/6 تھا۔
تاہم راشد نے 48 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کھیل کر میچ کو سنسنی خیز بنا دیا۔ راشد کی بدولت افغانستان نے آخری تین اوورز میں 44 رنز جوڑے لیکن ٹیم اسکور کو 164 رنز تک نہیں پہنچ سکی۔ آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ اور ایڈم زمپا نے دو دو جبکہ کین رچرڈسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔