دوسرا ٹیسٹ: آسٹریلیائی ٹیم 200 پر ڈھیر، ہندستان کو 70 رنوں کا ہدف
ہندستان کے گیندبازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا کی دوسری اننگ 200 رنوں پر ڈھیر ہو گئی اور ٹیم انڈیا نے 69 رنوں کی سبقت حاصل کر لی، ہندستان کواب فتح کے لئے 70 رن درکار ہیں
میلبورن: ہندستان کے گیندبازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت دوسرے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن آسٹریلیا کی دوسری باری 200 رنوں پر ڈھیر ہوگئی اور ٹیم انڈیا نے 69 رنوں کی سبقت حاصل کرلی ۔ ہندستان کواب فتح کے لئے 70 رن درکار ہیں۔
ہندوستان نے پہلی اننگز میں 131 رنوں کی برتری حاصل کی تھی۔ ٹیم انڈیا کی شاندار گیندبازی کی وجہ سے میچ کے تیسرے دن آسٹریلیائی ٹیم کی دوسری اننگز لڑکھڑا گئی اور محض 133 رنوں پر اس کے 6 وکٹ گر گئے ۔ آسٹریلیا نے چوتھے روز کھیلنا شروع کیا لیکن ہندستانی گیندبازوں نے پہلے ہی سیشن میں آسٹریلیائی ٹیم کو 103.1 اووروإ میں 200 رنوں پر آؤٹ کردیا اور ہندوستان کو فتح کی جانب بڑھادیا۔
ہندستان کی جانب سے اس میچ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے محمدسراج نے 37رن دے کر سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں۔ ہندستان کو پہلے میچ میں آسٹریلیا سے آٹھ وکٹوں سے شکست کھانی پڑی تھی لیکن اب ٹیم انڈیا کے پاس یہ میچ جیت کر سیریز میں برابری حاصل کرنے کا سنہراموقع ہے۔
قبل ازیں چوتھے روز کیمرون گرین نے 17 رن اور پیٹ کمنس نے 15 رنوں سے آگے کھیلنا شروع کیا اور ٹیم کی اننگز کو تیز کرنے کی کوشش کی۔ لیکن تیز گیندباز جسپریت بُمراہ نے مینک اگروال کے ہاتھوں کیچ کراکرکمنس کی باری کو ختم کردیا ۔ کمنس نے 103 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے 22 رن بنائے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔