آسٹریلیا نے پاکستان کو اننگز سے شکست دی

پاکستان نے پہلی اننگز میں 240 رن بنائے تھے جبکہ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 580 رن بنا کر 340 رنوں کی بڑی برتری حاصل کرلی تھی۔ پاکستان کی ٹیم کل کے تین وکٹ پر 64 رن سے آگے کھیلتے ہوئے 335 رن پر سمٹ گئی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

برسبین: آسٹریلیا نے اپنا دبدبہ برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن اتوار کے روز اننگز اور پانچ رن سے ناک آؤٹ دو میچوں کی سیریز میں 1۔0 کی برتری حاصل کرلی۔

پاکستان نے پہلی اننگز میں 240 رن بنائے تھے جبکہ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 580 رن بنا کر 340 رنوں کی بڑی برتری حاصل کرلی تھی۔ پاکستان کی ٹیم کل کے تین وکٹ پر 64 رن سے آگے کھیلتے ہوئے 335 رن پر سمٹ گئی۔ آسٹریلیا کی اننگز میں 185 رن بنانے والے مارنس لابوشانگے کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔


آسٹریلیا کو اس جیت سے 60 پوائنٹس حاصل ہوئے جس سے اس کے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 116 پوائنٹس ہو گئے ہیں اور وہ چیمپئن شپ فہرست میں ہندوستان کے بعد دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ پاکستان کا چیمپئن شپ میں یہ پہلا ٹیسٹ ہے اور اس کا کھاتہ نہیں کھلا ہے۔

پاکستان نے دوسری اننگز میں جدوجہد کی صلاحیت مظاہرہ کیا لیکن بابر اعظم 104 کی ہمت افزا سنچری کے باوجود اسے اننگز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ غیر ملکی زمین پر گزشتہ پانچ میچوں میں پاکستان کی یہ مسلسل پانچویں شکست ہے۔ پاکستان کی اس میدان پر اننگز سے یہ دوسری شکست ہے۔ دوسری طرف آسٹریلیا نے اس میدان پر 1988 سے اپنا فتح کا ریکارڈ جاری رکھا ہے۔ آسٹریلیا نے برسبین کے گابا میدان پر سابقہ 31 ٹسٹ میچوں میں 24 جیتے ہیں جبکہ سات ڈرا کھیلے ہیں۔


صبح جب پاکستان نے اپنی دوسری اننگز آگے بڑھائی تو سبھی نگاہیں اس بات پر تھیں کہ پاکستان اننگز کی شکست ٹال پاتا ہے یا نہیں۔ بابر اعظم نے 173 گیندوں پر 13 چوکوں کی مدد سے 104 رن بنائے جبکہ وکٹ کیپر محمد رضوان نے 145 گیندوں میں 10 چوکوں کی مدد سے 95 رن بنائے۔ دونوں نے چھٹے وکٹ کے لئے 132 رن کی ساجھیداری کی۔ آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل وڈ نے 63 رن پر چار وکٹ، مشیل اسٹارک نے 73 رن پر تین وکٹ اور پیٹ کمنز نے 69 رن پر دو وکٹ لئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔