ایشیائی کھیل: ہندوستانی خواتین بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے ہرا کر فائنل میں پہنچیں

ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان نے خاتون کرکٹ ٹی-20 میچ اتوار کو بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا اور فائنل میں پہنچ گیا، جہاں اس کا مقابلہ پیر کو اگلا سیمی فائنل جیتنے والی ٹیم سے ہوگا

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ ایکس</p></div>

تصویر بشکریہ ایکس

user

یو این آئی

ہانگژو: ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان نے خاتون کرکٹ ٹی-20 میچ اتوار کو بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا اور فائنل میں پہنچ گیا، جہاں اس کا مقابلہ پیر کو اگلا سیمی فائنل جیتنے والی ٹیم سے ہوگا۔

آج صبح بنگلہ دیش نے ژی جیانگ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے پنگفینگ کرکٹ گراؤنڈ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور وہ 17.5 اووروں میں صرف 51 رنز بنا سکی۔ ہندوستانی بالر پوجا وستراکر نے پہلے ہی اوور کی پہلی اور پانچویں گیند پر بنگلہ دیشی ٹیم کو دو جھٹکے دے کر شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ پوجا وستراکر نے اپنے اسپیل کے تیسرے اوور میں شوبھنا مستاری کو آؤٹ کر کے ہندوستان کو تیسری کامیابی دلائی۔ اس وقت بنگلہ دیش کا اسکور پانچ اوورز کے بعد 18 رنز تھا۔


تیتاس سادھو نے بنگلہ دیش کے پاور پلے میں شورنا اختر کو کلین بولڈ کرکے بنگلہ دیش کو چوتھا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد ویدیا نے نگار سلطانہ کو 25 رنز کے اسکور پر رن ​​آؤٹ کیا۔ بنگلہ دیش کی طرف سے فہیمہ خاتون آٹھویں اوور میں چھٹے وکٹ کے طور پر رن آؤٹ ہوئیں۔ بنگلہ دیش کا ساتویں وکٹ 33 رنز کے اسکور پر گرا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے کپتان نگار سلطانہ نے سب سے زیادہ 12 رن بنائے۔ اس کے علاوہ ان کی کوئی بھی بلے باز ڈبل فیگرز کو نہیں چھو سکی۔ ناہیدہ اختر نو رنز کے ساتھ ٹیم کی دوسری سب سے زیادہ اسکورر رہیں۔ ہندوستان کی طرف سے پوجا وستراکر نے سب سے زیادہ چار وکٹ حاصل کئے۔ تیتاس سادھو، امن جوت کور، راجیشوری گائیکواڑ اور دیویکا ویدیا نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔


اس کے بعد 52 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم بیٹنگ کے لیے آئی اور آٹھ اوورز اور پانچ گیندوں میں 52 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ ہندوستان کی اس جیت کے ساتھ ہی اس کا کرکٹ میں ایشین گیمز کا پہلا تمغہ یقینی ہوگیا ہے۔ ہندوستان کی جانب سے جمیمہ روڈریگز 15 گیندوں میں 20 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہیں۔

انہوں نے اپنی اننگز میں تین چوکے بھی لگائے۔ وہیں شیفالی ورما نے 21 گیندوں میں 17 رنز بنائے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں دو چوکے بھی لگائے۔ ہندوستان کا پہلا وکٹ اسمرتی مندھانا (7) رن کی صورت میں گرا۔ مندھانا کو معروفہ اختر نے آؤٹ کیا۔ ہندوستان کا دوسرا وکٹ شیفالی ورما (7) کے ذاتی اسکور پر گرا۔ جمیمہ روڈریگز نے 9ویں اوور کی دوسری گیند پر فاتحانہ شاٹ لگا کر ہندوستان کو فائنل میں پہنچا دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔