ایشیا کپ: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہل دراوڈ نے کیا ٹیم کو جوائن
آج جب ہندوستانی ٹیم پاکستان کے خلاف ایشیا کپ کا پہلا میچ کھیلے گی تو راہل دراوڈ ڈگ آؤٹ میں موجود ہوں گے۔
دبئی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہل دراوڈ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد اتوار کو دبئی میں ٹیم کو جوائن کرلیا، دراوڈ کی غیر موجودگی میں وی وی ایس لکشمن ہندوستانی ٹیم کی مہم کی تیاری کے مرحلے کی نگرانی کر رہے تھے، اتوار کو جب ہندوستانی ٹیم پاکستان کے خلاف ایشیا کپ کا پہلا میچ کھیلے گی تو راہل دراوڈ ڈگ آؤٹ میں موجود ہوں گے۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ڈائریکٹر لکشمن کے بنگلورو جانے کی توقع ہے، جہاں وہ انڈیا اے ٹیم کے ساتھ جڑیں گے جو نیوزی لینڈ اے کے خلاف یکم ستمبر سے شروع ہونے والی ریڈ بال سیریز کی تیاری کر رہی ہے۔ لکشمن دبئی کے لئے ہرارے سے روانہ ہوئے تھے، جہاں وہ کے ایل راہل کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم کے کوچ تھے۔ اس وقت ہندوستان نے زمبابوے کو 3-0 سے شکست دی تھی۔
وی وی ایس لکشمن اس سے قبل آئرلینڈ کے ٹی-20 دورے اور انگلینڈ میں پہلے ٹی-20 میچ کے لئے بھی کوچنگ سیٹ اپ کا حصہ تھے۔ لکشمن زمبابوے کے دورے کے بعد ہندوستان واپس آنے والے تھے، لیکن گزشتہ ہفتے راہل دراوڈ کو "ہلکی کووڈ علامات کا احساس" ہونے کے بعد چارج سنبھالنے کے لیے کہا گیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔