ایشیا کپ 2023: سُپر-4 مرحلہ آج سے شروع، ان چار ٹیموں کے درمیان کھیلے جائیں گے 6 مقابلے

ایشیا کپ 2023 میں آج سے سپر-4 مرحلہ کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔ ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا نے سپر فور کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: ایشیا کپ 2023 میں آج سے سپر فور مرحلے کے میچ کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں کل 6 ٹیمیں نے حصہ لیا تھا، جس میں سے ہندوستان، پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش سپر 4 کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔ اس مرحلہ کا پہلا میچ آج پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ سپر فور مرحلے میں کل 6 میچ کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ 2 ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کھیلا جائے گا۔ ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں 10 ستمبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔


ہندوستان اور پاکستان کے 3-3 پوائنٹس ہیں۔ نیپال کی ٹیم اس گروپ سے باہر ہو گئی جبکہ سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیم گروپ بی سے سپر 4 راؤنڈ میں پہنچ گئی ہیں۔ وہیں، افغانستان کی ٹیم بھی سپر 4 راؤنڈ تک پہنچنے میں ناکام رہی ہے۔ سری لنکن ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ سپر 4 راؤنڈ میں پہنچی ہے۔ اس ٹیم نے بنگلہ دیش اور افغانستان کو شکست دی۔ بنگلہ دیش کی ٹیم 2 پوائنٹس کے ساتھ سپر 4 راؤنڈ میں پہنچ گئی ہے۔

سپر فور مرحلہ کا پہلا میچ 6 ستمبر کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان لاہور میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد 9 ستمبر کو کولمبو میں سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش، 10 ستمبر کولمبو میں ہندوستان بمقابلہ پاکستان، 12 ستمبر کو ہندوستان بمقابلہ سری لنکا، کولمبو میں، 14 ستمبر کو پاکستان بمقابلہ سری لنکا – کولمبو، 15 ستمبر - ہندوستان بمقابلہ بنگلہ دیش - کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ 17 ستمبر کو کولمبو میں فائنل مقابلہ ہوگا۔


لاہور میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سپر 4 میچ کے بعد ایشیا کپ 2023 کے باقی تمام میچز کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ پالے کیلے کی طرح کولمبو میں بھی بارش سے میچوں میں خلل پڑنے کا امکان ہے۔ ایسے میں میچز کی منسوخی کا بھی خطرہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔