راشد خان، خلیل احمد اور مجیب الرحمن کے ساتھ ’وارنر اور ولیمسن‘ نے بھی رکھا روزہ، دیکھیں ویڈیو
سنرائزرس حیدر آباد کے اسپنر راشد خان نے ایک ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے ’’ان 2 لیجینڈس کے ساتھ افطاری ہوگی، جنھوں نے ہمارے ساتھ روزہ رکھا۔‘‘
ایک طرف آئی پی ایل 2021 پوری سرگرمی کے ساتھ جاری ہے، اور دوسری طرف کئی مسلم کھلاڑی اس دوران رمضان کے روزے بھی رکھ رہے ہیں۔ لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اس بار ایک روزہ سنرائزرس حیدر آباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر اور مایہ ناز بلے باز کین ولیمسن نے بھی اپنے ساتھی مسلم کھلاڑیوں کے ساتھ رکھا۔ اس روزے کا تجربہ بھی انھوں نے ایک ویڈیو میں شیئر کیا ہے جسے اسپن گیندباز راشد خان نے اپنے انسٹاگرام سے شیئر کیا ہے۔
دراصل سنرائزرس حیدر آباد کا کوئی میچ نہیں تھا اس لیے وارنر اور ولیمسن نے بھی اپنے ساتھی کھلاڑیوں راشد خان، مجیب الرحمن، محمد نبی اور خلیل احمد کے ساتھ روزہ رکھنے کا عزم کیا، اور روزہ پورا بھی ہوا۔ افطار کے وقت ان سے جب رد عمل پوچھا گیا تو ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ ’’میں بہت بھوکا اور پیاسا ہوں۔ میرا منھ سوکھ رہا ہے۔‘‘ راشد خان کے ایک سوال پر انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’یہ بہت مشکل عمل ہے۔‘‘ جب کین ولیمسن سے ان کی رائے پوچھی گئی تو انھوں نے کہا کہ ’’روزہ رکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھیں : بچوں کا جانی دشمن بن گیا ہے کورونا کا ’برازیلی اسٹرین‘
افغانستان کے اسپن گیندباز اور سنرائزرس حیدر آباد کی ریڑھ کی ہڈی بن چکے راشد خان نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے ’’ان 2 لیجینڈس کے ساتھ افطاری ہوگی، جنھوں نے ہمارے ساتھ روزہ رکھا۔‘‘ آپ بھی دیکھیں یہ ویڈیو...
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔