ہندوستانی کپتان رہانے کے تعلق سے پجارا کا بیان، بڑھائے گی نیوزی لینڈ کی بے چینی

ہندوستانی بلے باز چیتیشور پجارا نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل اجنکیا رہانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اسٹینڈ-اِن کپتان ایک عظیم کرکٹر ہیں اور اپنی لے واپس پانے سے صرف ایک اننگ دور ہیں۔

اجنکیا رہانے، تصویر آئی اے این ایس
اجنکیا رہانے، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 نومبر سے کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل ہندوستانی بلے باز چیتیشور پجارا نے کپتان اجنکیا رہانے کے تعلق سے ایک بیان دیا ہے جس سے نیوزی لینڈ کی بے چینی یقیناً بڑھے گی۔ منگل کے روز پجارا نے کہا کہ اسٹینڈ-اِن کپتان ایک عظیم کرکٹر ہیں اور اپنے لے واپس پانے میں صرف ایک اننگ دور ہیں۔ واضح رہے کہ پجارا نے اپنے خود کے پیمانوں کے مطابق بلے سے ایک معمولی سال گزارا ہے۔ وہ 25 نومبر کو عالمی ٹیسٹ چمپئن کے خلاف پہلے میچ میں رہانے کے نائب ہوں گے۔

جہاں تک اجنکیا رہانے کا سوال ہے، انھوں نے پچھلے 11 ٹیسٹ میچ میں محض 19 سے کچھ زیادہ کے اوسط سے رن بنائے ہیں اور وہ اپنی فارم کو پھر سے حاصل کرنا چاہیں گے۔ اپنے ساتھی کی خراب کارکردگی کے بارے میں پوچھے جانے پر پجارا نے ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’رہانے ایک عظیم کھلاڑی ہیں۔ ایسے وقت آتے ہیں جب کوئی کھلاڑی خراب دور سے گزرتا ہے۔ وہ لے واپس پانے سے محض ایک اننگ دور ہیں۔ انھیں سیریز میں اچھے رن ملیں گے۔‘‘


33 سالہ ممبئی کے اس بلے باز نے 2019 سے اب تک 40 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں اور 7 نصف سنچری و 3 سنچری اسکور کی ہیں۔ رہانے کانپور میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت کریں گے، جس میں وراٹ کوہلی دوسرے ٹیسٹ کے لیے لوٹیں گے۔ وہ ڈریسنگ روم میں نوتقرر چیف کوچ راہل دراوڑ کے ساتھ شامل ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔