بنگلورو ٹیسٹ میں شکست کے بعد ہندوستانی ٹیم میں تبدیلی، واشنگٹن سندر شامل

<div class="paragraphs"><p>ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم (فائل)، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/BCCI">@BCCI</a></p></div>

ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم (فائل)، تصویر@BCCI

user

قومی آواز بیورو

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست کے بعد ٹیم انڈیا میں تبدیلی کی گئی ہے۔ ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق اسٹار آل راؤنڈر واشنگٹن سندر کو تین سال بعد ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

واشنگٹن سندر نے ہندوستان کے لئے آخری ٹیسٹ میچ مارچ 2021 میں انگلینڈ کے خلاف احمد آباد میں کھیلا تھا۔ اب تک انہوں نے ملک کے لئے صرف 4 ٹیسٹ میچ ہی کھیلے ہیں۔ ان چار میچوں کی 6 اننگز میں انہوں نے 3 نصف سنچریوں کے ساتھ 66.25 کے اوسط سے کل 265 رن بنائے ہیں۔ ان کا ٹیسٹ میں سب سے زیادہ اسکور 96 رنوں کا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے 7 اننگز میں گیند بازی کرتے ہوئے 49.83 کی اوسط سے 6 وکٹ حاصل کی ہیں۔


خیال رہے کہ بنگلورو میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں ٹیم انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جو غلط ثابت ہوا۔ پہلی اننگ میں ہندوستانی ٹیم 46 رن کے معمولی اسکور پر ڈھیر ہو گئی۔ اس کے مقابلے میں نیوزی لینڈ نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 402 رن بنائے۔

پہلی اننگ میں ناقص کارکردگی کرنے والی ہندوستانی ٹیم نے دوسری اننگ میں زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا اور 462 رن اسکور کئے مگر پہلی اننگ میں رن نہ بنانے کا خمیازہ اٹھانا پڑا اور ہندوستانی ٹیم نیوزی لینڈ کو صرف 107 رنوں کا ہی ہدف دے پائی۔ اس معمولی ہدف کا نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 8 وکٹیں بقیہ رہتے ہوئے کامیابی سے تعاقب کر لیا اور تاریخ رقم کر دی۔

واضح ہو کہ سال 1988 کے بعد ہندوستانی سرزمین پر نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی جیت ہے۔ اب تک نیوزی لینڈ نے کل 37 ٹیسٹ میچز ہندوستانی سرزمین پر کھیلا تھا جس میں سے انہیں صرف 3 ٹیسٹ میچ میں ہی جیت حاصل ہو پائی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔