افغانستان-نیوزی لینڈ ٹیسٹ: دوسرے دن بھی گیلے میدان کے سبب کھیل منسوخ

گریٹر نوئیڈا اسپورٹس کمپلیکس گراؤنڈ پر افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایک ہی ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن منگل کو بھی کھیل گیلے میدان کے سبب بغیر کوئی گیند پھینکے منسوخ کر دیا گیا

<div class="paragraphs"><p>میدان کو خشک کرنے کی کوشش میں مصرف عملہ / آئی اے این ایس</p></div>

میدان کو خشک کرنے کی کوشش میں مصرف عملہ / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

گریٹر نوئیڈا اسپورٹس کمپلیکس گراؤنڈ پر افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایک ہی ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن منگل کو بھی کھیل گیلے میدان کے سبب بغیر کوئی گیند پھینکے منسوخ کر دیا گیا۔ پورے دن بارہا معائنہ کیا گیا، جس کے بعد سہ پہر 3 بج کر 4 منٹ پر بجے کھیل کو آخرکار منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

گراؤنڈ اسٹاف نے مشق کے علاقے سے گھاس کا ایک حصہ کاٹ کر اسے میدان کے گیلے حصے پر بچھایا، مگر اس کا کوئی فائدہ نہ ہوا۔ سپر سوپرز پہلے دن سے ہی میدان کو کھیل کے لیے تیار کرنے میں مصروف تھے۔

پہلے دن کی طرح، دوسرے دن بھی بارش نہیں ہوئی مگر شہر میں رات بھر کچھ مقامات پر بھاری بارش ہوئی۔ میدان کے گیلے حصے کو خشک کرنے کے لیے کئی بجلی کے پنکھے لائے گئے اور انہیں نیچے کی جانب رکھا گیا۔ تاہم، امپائرز نے محسوس کیا کہ سطح کھیلنے کے لیے پوری طرح محفوظ نہیں ہے۔


نیوزی لینڈ کے کھلاڑی دوپہر ایک بجے میدان پر پہنچے اور مرکزی پچ کے قریب پٹی پر نیٹ سیشن کیا۔ موجودہ ٹیسٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ نہیں ہے، مگر آنے والے مہینوں میں ہندوستان اور سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ سیریز سے قبل نیوزی لینڈ ٹیم کو برصغیر کی صورتحال کے مطابق خود کو ڈھالنے کا موقع حاصل ہوگا۔

دوسری طرف، اس سال کے آغاز میں سری لنکا اور آئرلینڈ کے خلاف دو یکطرفہ ٹیسٹ کھیلنے والی افغانستان کی ٹیم 2021 کے بعد اپنی پہلی ریڈ بال فتح کی تلاش میں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔