بنگلہ دیش کو شکست دے کرافغانستان سب سے پہلے پہنچا سپر۔4 میں

افغانستان نے اس جیت کے ساتھ ہی سپر 4 میں جگہ بنالی ہے جہاں اس کا مقابلہ سری لنکا یا بنگلہ دیش سے ہوگا اور سپر ۔4 میں جگہ بنانے والی وہ پہلی ٹیم ہو گئی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نجیب اللہ زدران (43 ناٹ آؤٹ) اور ابراہیم زدران (42 ناٹ آؤٹ) کی شاندار اننگز کی بدولت افغانستان نے ایشیا کپ 2022 میں بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سپر-4 میں جگہ بنالی۔افغانستان سپر ۔4 میں پہنچنے والی سب سے پہلی ٹیم ہے۔

بنگلہ دیش نے سست وکٹ پر افغانستان کو 128 رنز کا مشکل ہدف دیا تھا لیکن افغانستان نے اسے نو گیندیں باقی رہتے حاصل کر لیا۔بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن یہ فیصلہ ان کے مفاد میں نہیں تھا اور افغانستان نے ایک بار پھر مخالف ٹیم کو اپنے اسپن میں پھنسا دیا۔


مجیب الرحمان 24 رنز کے اندر محمد نعیم (06)، انعام الحق (05) اور کپتان شکیب الحسن (11) کو پویلین بھیج دیا۔ کچھ ہی دیر بعد راشد خان نے برتری حاصل کرتے ہوئے وکٹ کیپر مشفق الرحیم کو ایک رن کے اسکور پر آؤٹ کر دیا۔ عفیف حسین (12) نے محمود اللہ کے ساتھ مل کر ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی تاہم راشد خان نے انہیں 53 رنز پر آؤٹ کر کے بنگلہ دیشی ٹیم کی آدھی ٹیم کو پویلین لوٹا دیا۔ محمود اللہ بھی 27 گیندوں پر 25 رنز کی یادگار اننگز کھیل کر راشد کا شکار ہوئے۔

بنگلہ دیش کی سب سے بڑی شراکت مصدق اور مہدی حسن کے درمیان ساتویں وکٹ کے لیے 38 رنز کی تھی۔ مصدق نے 31 رنز دے کر 48 رنز کی قابل ستائش اننگز کھیلی، جس میں چار چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، جبکہ مہدی حسن نے رن آؤٹ ہونے سے قبل 14 (12) رنز بنائے۔


افغانستان کے لیے 128 رنز کا ہدف حاصل کرنا آسان نہیں تھا۔ بنگلہ دیشی بولنگ کی قیادت کرنے والے کپتان شکیب نے پانچویں اوور میں رحمان اللہ گرباز (11) کو آؤٹ کر کے اپنی ٹیم کو پہلی کامیابی دلائی۔
گرباز کے آؤٹ ہونے کے بعد حضرت اللہ زازئی اور ابراہیم نے 30 رنز کی شراکت قائم کی۔ زازئی نے آؤٹ ہونے سے قبل 26 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔ زازئی کے کچھ ہی دیر بعد کپتان محمد نبی (08) بھی آؤٹ ہو گئے اور افغانستان کے رنز پر لگام لگ گئی۔

محتاط بنگلہ دیشی بولنگ کی بدولت مطلوبہ رن ریٹ 10 سے آگے چلا گیا۔ افغانستان کو آخری چار اوورز میں 42 رنز درکار تھے لیکن نجیب اللہ نے مستفیض الرحمان کے 17ویں اوور میں دو چھکوں کی مدد سے 17 رنز جوڑے۔ اس کے بعد افغانستان نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور ابراہیم-نجیب اللہ کی جوڑی نے میچ 18.3 اوورز میں ختم کر دیا۔


ابراہیم نے 41 گیندوں پر 42 رنز کی سنسنی خیز اننگز کھیلی، نجیب اللہ نے 252.94 کے اسٹرائیک ریٹ سے 17 گیندوں پر 43 رنز بنائے اور میچ کا اختتام مصدق پر چھکا لگا کر کیا۔

اس جیت کے ساتھ ہی افغانستان نے سپر 4 میں جگہ بنالی ہے جہاں اس کا مقابلہ سری لنکا یا بنگلہ دیش سے ہوگا۔ واضح رہے کہ محمد نبی کی ٹیم ایشیا کپ 2022 کے پہلے میچ میں بھی سری لنکا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے چکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔