افغانستان نےتاریخ رقم کی، پاکستان کو دوسرا میچ ہرا کر سیریز پر قبضہ کیا
پاکستان کی جانب سے میچ کا پہلا اوور نسیم شاہ نے کیا جن کو پہلے اوور میں ہی 12 رن پڑے جن میں ایک چوکا اور ایک چھکا شامل تھے۔
افغانستان کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف پہلی سیریز اپنے نام کر لی ۔ افغانستانی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ۔ سیریز کے پہلے دو میچوں میں پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔
واضح رہےصائم ایوب اور عبد اللہ شفیق پہلے اوور کی تیسری گیند ہونے تک پولین لوٹ چکے تھے اورا سکور اس وقت تک صفر ہی تھا۔ عبد اللہ شفیق دوسری بار بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے۔ محمد حارث نے ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے نو گیندوں پر 15 رن بنائے لیکن پھر نوین الحق کو وکٹ دے بیٹھے۔
11ویں اوور کے اختتام تک 63 کے مجموعی سکور پر پاکستان کی ٹیم پانچ وکٹیں گنوا چکی تھی جن میں اعظم خان بھی شامل تھے جن کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ۔ عماد وسیم اور کپتان شاداب خان کا تجربہ کام آیا۔دونوں نے محتاط انداز میں اگلے نو اوورز کے دوران پاکستان کو بظاہر ایک قابل دفاع مجموعے تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔20ویں اوور کی آخری گیند پر شاداب رن آوٹ ہوئے توا سکور 130 ہو چکا تھا جو ٹی ٹوئنٹی کے اعتبار سے کمزور ہدف ہی تصور کیا جاتا ہے۔ واضح رہے عماد وسیم نے 57 گیندوں پر 64 رن کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ شاداب خان 25 گیندوں پر 32 رن بنا سکے۔
افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروقی بہترین گیند باز رہے جنھوں نے پہلے ہی اوور میں دو وکٹوں سے میچ کا آغاز کیا۔ راشد خان نے اپنے چار اوورز میں صرف 16 رن دیے اور ایک وکٹ حاصل کی جبکہ کریم جنت نے تین اوورز میں صرف 13 دن دے کر ایک وکٹ لی۔
پاکستان کی جانب سے میچ کا پہلا اوور نسیم شاہ نے کیا جن کو پہلے اوور میں ہی 12 رن پڑے جن میں ایک چوکا اور ایک چھکا شامل تھے۔تین اوورز کے اختتام پر اسکور بورڈ پر افغانستان کے 26 رن تھے اور کوئی وکٹ نہیں گرا تھا۔
پاکستان کا مجموعی اسکور بھی ایسا نہیں تھا کہ افغان بلے بازوں کو رسک لینے کی ضرورت پڑتی۔ ان کو تقریبا سات رن فی اوور درکار تھے جس کے لیے چوکوں چھکوں کی ایسی کوئی ضرورت بھی نہیں تھی۔اس وجہ سے افغانستان نے آسانی سے ہدف حاصل کر لیا اور میچ کے ساتھ سیریز جیت لی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔