ایرون فنچ کی ہندوستان میں پہلی سنچری
افتتاحی بلے باز ایرون فنچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں ہندوستان کے خلاف ہندوستان میںسنچری بنانے والے کھلاڑیوں میںجگہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے ہولکر اسٹیڈیم، اندور میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں125 بالوں پر 12چوکوں اور5 چھکوں کی مدد سے رن بناکر ایسا کیا۔ یہ ہندوستان کے خلاف 15ویں ایک روزہ بین الاقوامی میچ کی 14ویں اننگ میں دوسری اور کل ملاکر 83ویںایک روزہ بین الاقوامی کی79 ویں اننگ میں آٹھویں سنچری تھی۔ انہوں نے ساتویں ایک روزہ بین الاقوامی کی ساتویں اننگ میں ہندوستان میں پہلی سنچری بنائی ۔اس سے پہلے ہندوستان میں انکا سب سے زیادہ اسکور72 تھا جو انہوں نے79 منٹ میںآٹھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے پونہ میں13 اکتوبر2013 کو بنا یا تھا۔
ہندوستان کے خلاف ہندوستان میںابھی تک 16بلے بازوں نے21 سنچریاں اسکور کی ہیں۔ریکی پونٹنگ نے25 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی25 اننگوں میں تین سنچریاں بنائی ہیں جو آسڑیلیا کیلئے ہندوستان میں سب سے زیادہ ہیں۔مائیکل کلارک نے13 میچوں کی11 اننگوں میں،جیف مارش نے نو میچوں کی نو اننگوں میں اورمارک وا نے آٹھ میچوں کی آٹھ اننگوں میں دو۔ دو سنچریاں بنائی ہیں۔
جارج بیلی،ڈیوڈ بون،جیمس فولکنر،ایڈم گلکرسٹ،متھیوہیڈن،شان مارش،ڈیمین مارٹن،انڈریو سائمنڈس،مارک ٹیلر، شین واٹسن اورکپلر ویسلز نے ہندوستان میں ایک ایک سنچری اسکور کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
دوسرے وکٹ کی شراکت میںایرون فنچ اور اسٹیون اسمتھ نے154 رن جوڑے جو ہندوستان کے خلاف آسڑیلیا کیلئے اس وکٹ کی ہندوستان میں دوسری سب سے بڑی اورکل ملاکر چوتھی سب سے بڑی رفاقت تھی۔ہندوستان کے خلاف آسڑیلیا کیلئے دوسرے وکٹ کی سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ متھیو ہیڈن اور ریکی پونٹنگ کے پاس ہے۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے وشاکھا پٹنم میں3 اپریل2001 کو دوسرے وکٹ کیلئے219 رن جوڑے تھے۔ اس میچ میں آسڑیلیا کو پہلا وکٹ چھ کے مجموعی اسکور پر گرا تھا۔
سڈنی میں26 مئی2015 کو کھیلے گئے میچ میں ایرون فنچ اور اسیٹوں اسمتھ نے 182 رن کی ساجھے داری کی تھی جو آسڑیلیا کیلئے ہندوستان کے خلاف دوسرے وکٹ کی دوسری سب سے بڑی اور آسڑیلیا میں سب سے بڑی شراکت تھی۔
اسی میدان پر14 جنوری 1992کو کھیلے گئے میچ میں ڈیوڈ بون اور ٹام موڈی نے پہلا وکٹ دس کے مجموعی اسکور پر گرنے کے بعد دوسرے وکٹ کی شراکت میں علیحدہ ہوئے بغیر167 رن جوڑے تھے جو آسڑیلیا کیلئے ہندوستان کے خلاف دوسرے وکٹ کی تیسری سب سے بڑی شراکت ہے۔
آسڑیلیا کیلئے ہندوستان کے خلاف ابھی تک دوسرے وکٹ کیلئے16 سنچری ساجھے داریاں ہوچکی ہیں۔
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔