دوسرا ٹی-20: پہلے ابھیشیک-گائیکواڑ کا طوفان، پھر اویش-مکیش کی آندھی، زمبابوے کو 100 رنز سے شکست

ہرارے میں کھیلے گئے دوسرے ٹی-20 میچ میں ٹیم انڈیا نے زمبابوے کو 100 رنز کے بڑے فرق سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی 5 میچوں کی ٹی-20 سیریز اب 1-1 سے برابر ہو گئی ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ ایکس</p></div>

تصویر بشکریہ ایکس

user

قومی آواز بیورو

ہرارے میں کھیلے گئے دوسرے ٹی-20 میچ میں ٹیم انڈیا نے زمبابوے کو 100 رنز کے بڑے فرق سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی 5 میچوں کی ٹی-20 سیریز اب 1-1 سے برابر ہو گئی ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 234 رنز کا بڑا اسکور بنایا تھا۔ جواب میں زمبابوے کی ٹیم صرف 134 رنز بنا سکی۔ بھارت کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے ابھیشیک شرما نے سنچری بنائی۔

وہیں، رتوراج گائیکواڑ نے 77 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور رنکو سنگھ نے 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ان شاندار اننگز کی بنیاد پر ہندوستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 234 رنز بنائے تھے۔ جبکہ میزبان زمبابوے ہدف کے تعاقب میں میدان میں اتری تو ٹیم خراب آغاز اور ابتدائی دھچکے سے نہ سنبھل سکی۔ ویزلی مادھویرے نے بھرپور کوشش کی لیکن 39 گیندوں میں 43 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔


ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور بورڈ پر 234 رنز بنائے۔ ہدف کا تعاقب کرنے آئی زمبابوے کی ٹیم کو پہلے ہی اوور میں ہی جھٹکا لگا جب مکیش کمار نے صرف 4 رنز کے اسکور پر انوسنٹ کائیا کو کلین بولڈ کر دیا۔ اگرچہ ویزلی مادھویرے اور برائن بینیٹ نے مل کر 36 رنز جوڑے لیکن بینیٹ ایک بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں مکیش کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے۔ ایک وقت زمبابوے کا اسکور ایک وکٹ پر 40 رنز تھا لیکن اگلے 6 رنز کے اندر ہی ٹیم نے 3 اہم وکٹیں گنوا دیں۔

پہلے میچ میں ایک ساتھ کئی وکٹیں گنوانا زمبابوے کی شکست کی وجہ بنا۔ اس میچ کے درمیانی اوورز میں میزبان ٹیم نے صرف ایک رن پر 4 وکٹیں گنوا دیں۔ اسی طرح ہندوستان کے خلاف دوسرے ٹی-20 میچ میں زمبابوے نے ایک ساتھ کئی وکٹیں گنوائیں۔ ایک وکٹ پر 40 رنز سے ٹیم کا اسکور 4 وکٹ پر 46 ہو گیا۔ کپتان سکندر رضا بھی صرف 4 رنز بنا سکے۔ زمبابوے کے ساتھ ایک ہی میچ میں ایسا دوسری بار ہوا جب ٹیم 4 وکٹوں کے نقصان پر 72 رنز بنا چکی تھی۔ لیکن یہاں سے زمبابوے نے 4 رنز کے اندر 3 وکٹیں گنوا دیں۔ ٹیم بیک وقت لگنے والے جھٹکوں سے سنبھل نہ سکی۔


مکیش کمار نے ٹیم انڈیا کے لیے وکٹ لینا شروع کیا۔ انہوں نے اپنے ابتدائی اسپیل میں 2 اہم وکٹیں حاصل کیں۔ روی بشنوئی ایک بار پھر مہلک ثابت ہوئے، 4 اوورز میں صرف 11 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت کی جانب سے اویش خان اور مکیش کمار نے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں، دونوں نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ واشنگٹن سندر بھی ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔