دوسرا ون ڈے مقابلہ: بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا کیا فیصلہ

ہندوستانی کپتان روہت شرما نے بتایا کہ اکشر پٹیل اور عمران ملک کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ شہباز احمد اور کلدیپ یادو کو اس میچ سے باہر کر دیا گیا ہے۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر
user

یو این آئی

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے کپتان لٹن داس نے بدھ کو ہندوستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ لٹن نے ٹاس کے بعد کہا کہ ہم پہلے بیٹنگ کرنا چاہیں گے، وکٹ اچھی لگ رہی ہے، پچھلے میچ میں ہم نے دیکھا کہ دوسری اننگز میں بیٹنگ کرنا مشکل تھا، ہم نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔ نسیم (احمد) کھیل رہے ہیں اور حسن محمود کو باہر کیا گیا ہے۔ لڑکے میچ کے لیے پرجوش ہیں۔

ہندوستانی کپتان روہت شرما نے بتایا کہ اکشر پٹیل اور عمران ملک کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ شہباز احمد اور کلدیپ یادو کو اس میچ سے باہر کر دیا گیا ہے۔ روہت نے کہا ’’ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنی ہوگی۔ مجھے امید ہے کہ اب پہلے بالنگ کرکے، ہم انہیں اچھے اسکور تک محدود کر سکتے ہیں اور اچھی بلے بازی کر سکتے ہیں۔ ہم نے دو تبدیلیاں کی ہیں۔ اکشر پٹیل واپس آئے ہیں اور انہوں نے شہباز احمد کی جگہ لے لی ہے۔ کلدیپ سین سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔ اس لیے عمران ملک کو ان کی جگہ لیا گیا ہے۔ کل ایک اچھا ٹریننگ سیشن تھا، اور امید ہے کہ ہم باہر آسکتے ہیں اور اس سبق کو دہراسکتے ہیں‘‘۔


انڈین الیون: روہت شرما (کپتان)، شکھر دھون، وراٹ کوہلی، شرییس ایر، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، واشنگٹن سندر، اکشر پٹیل، شاردل ٹھاکر، دیپک چاہر، محمد سراج، عمران ملک۔ بنگلہ دیش الیون: نجم الحسین شانتو، لٹن داس (کپتان)، انعام الحق، شکیب الحسن، مشفق الرحیم (وکٹ)، محمود اللہ، عفیف حسین، مہدی حسن معراج، نسیم احمد، عبادت حسین، مستفیض الرحمان۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔