2022 میں کرکٹ کا زبردست دھمال، کئی بڑے ٹورنامنٹس کا ہوگا انعقاد، جانیے تفصیل
نئے سال کے شروعاتی دو ماہ میں دو بڑے ٹورنامنٹس کا انعقاد ہوگا، ان میں سے پہلا جنوری میں شروع ہوگا جب ویسٹ انڈیز انڈر-19 کرکٹ عالمی کپ کی میزبانی کرے گا۔
کورونا وبا کے درمیان احتیاط سے 2021 میں کرکٹ میچ کروائے گئے، جس میں بایو ببل اور کوارنٹائن نے اہم کردار نبھایا۔ علاوہ ازیں 2021 میں ہی آسٹریلیا نے ٹی-20 عالمی کپ اور نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ چمپئن شپ کا خطاب اپنے نام کیا۔ اب باری ہے 2022 کی، کیونکہ نئے سال میں بھی کرکٹ کا زبردست دھمال دیکھنے کو ملے گا۔
2022 میں شروعاتی مہینوں میں دو بڑے ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوگا۔ ان میں سے پہلا جنوری میں ہوگا جب ویسٹ انڈیز انڈر-19 کرکٹ عالمی کپ کی میزبانی کرے گا۔ اس ٹورنامنٹ میں 2020 سیزن کی فاتح بنگلہ دیش کو انگلینڈ، کناڈا اور یو اے ای کے ساتھ گروپ اے میں رکھا گیا ہے۔ گزشتہ بار نائب فاتح رہا ہندوستان گروپ سی میں آئرلینڈ، جنوبی فریقہ اور یوگانڈا کے ساتھ ہے۔
دوبئی میں انڈر-19 ایشیا کپ جیتنے کے بعد یش دھُل کی ٹیم ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کرنے کی امید کے ساتھ اترے گی۔ انڈر-19 عالمی کپ کے تقریباً دس ماہ بعد آسٹریلیا میں ٹی-20 عالمی کپ کا انعقاد ہونا ہے۔ اس عالمی کپ میں ایرون فنچ کی ٹیم اپنا خطاب بچانے اترے گی۔ دوسری طرف انگلینڈ کی ٹیم کی نظر دوسری بار ٹی-20 عالمی کپ جیتنے پر ہوگی، جب کہ ہندوستان گزشتہ سیزن میں مایوس کن مہم کے بعد بہتر کارکردگی انجام دینے کی کوشش میں سرگرم ہوگی۔ اس سے قبل ہندوستانی ٹیم جنوبی افریقہ کی زمین پر پہلی ٹیسٹ سیریز جیتنا چاہے گی۔
سنچررین میں جیت کے بعد 0-1 سے آگے چل رہا ہندوستان جوہانسبرگ اور کیپ ٹاؤن میں فتح و کامرانی حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔ تین میچوں کی سیریز کے بعد وَنڈے میں کے ایل راہل کپتانی، تو جسپرت بمراہ نائب کپتانی کی ذمہ داری نبھاتے نظر آئیں گے۔
اس سال ہندوستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک سفید گیند کی سیریز اور دو ٹیسٹ، پھر اس کے بعد سری لنکا کے خلاف گھر میں تین ٹی-20 میچ کھیلے گی۔ ساتھ ہی سب ٹھیک رہا تو افغانستان کو پہلی بار کسی وَنڈے سیریز میں ہندوستان کا سامنا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کو کوئی کس طرح بھول سکتا ہے جس میں دو نئی ٹیمیں لکھنؤ اور احمد آباد کو شامل کیا گیا ہے۔ لیکن 2021 مئی میں کووڈ-19 کے سبب آئی پی ایل کے دوسرے فیز کا انعقاد یو اے ای میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ ہندوستان میں اومیکرون کے معاملے بڑھنے کے سبب آئی پی ایل کی میزبانی کے لیے ایک اچھے منصوبہ کی ضرورت ہے۔
آئی پی ایل کے بعد ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو ایک مصروف شیڈول کا سامنا کرنا ہے۔ گھر میں جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ ٹی-20 میچوں کے بعد انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے جہاں ہندوستان ایجبسٹن میں قبل سے مقررہ پانچواں ٹیسٹ کھیلنے کے ساتھ تین وَنڈے اور ٹی-20 سیریز کھیلے گا۔ اس کے بعد ہندوستان کا ویسٹ انڈیز دورہ، پاکستان میں ایشیا کپ، آسٹریلیا اور سری لنکا کو سال کے آخر میں یہاں آنے کا امکان ہے۔
مجموعی طور پر دیکھا جائے تو کرکٹ کے لیے 2022 ایک بہت ہی مصروف سال رہے گا اور اگر کووڈ-19 کا اثر کم ہو جاتا ہے تو بایو ببل اور کوارنٹائن سے بھی چھٹکارا مل سکتا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔