کرکٹ کے میدان پر پھر نظر آئیں گے سچن، لارا اور سہواگ سمیت 110 سبکدوش کھلاڑی
دنیا کے بہترین کرکٹر رہ چکے یہ کھلاڑی سڑک پر حفاظت کو فروغ دینے کے لئے منعقد ہونے والے روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز ٹی - 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھیلتے نظر آئیں گے
ممبئی: عظیم کرکٹر سچن تندولکر، ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان براين لارا، وریندر سہواگ ،جنوبی افريقہ کے بلے باز اور ايک بہترين فيلڈر جونٹی روڈز اور مرلی دھرن جیسے بڑے کرکٹر سڑک پر حفاظت کو فروغ دینے کے لئے منعقد ہونے والے روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز ٹی - 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھیلتے نظر آئیں گے۔
یہ ٹورنامنٹ پانچ ٹیموں کے درمیان اگلے سال دو سے 16 فروری کے درمیان ممبئی میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں انڈیا ليجنڈس، آسٹریلیا ليجنڈس، جنوبی افریقہ ليجنڈس، سری لنکا ليجنڈس اور ویسٹ انڈیز ليجنڈس نامی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے 110 کھلاڑیوں نے اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کی تصدیق کر دی ہے۔
جنوبی افریقہ کے سابق آل راؤنڈر جیک کیلس، آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی اور ویسٹ انڈیز کے شیو نارائن چندرپال جیسے عظیم کھلاڑی بھی سڑک پر حفاظت کو فروغ دینے کے لئے اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے۔
اس ٹورنامنٹ کا انعقاد پروفیشنل مینجمنٹ گروپ اور مہاراشٹر حکومت کے روڈ سیفٹی محکمہ کی طرف سے کیا جا رہا ہے۔ ایسے ٹورنامنٹوں کا انعقاد ہندستان میں اگلے 10 سالوں تک کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے منتظمین نے اگست 2018 میں ہی ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) سے اس کی اجازت لے لی تھی۔’روڈ سيفٹی ورلڈ سيريز‘ کا اولين ٹورنامنٹ آئندہ برس ہندستان ميں منعقد ہو گا۔ اس سالانہ ٹورنامنٹ ميں پانچ ممالک آسٹريليا، جنوبی افريقہ، سری لنکا، ويسٹ انڈيز اور ہندستان کے سابق و موجودہ کھلاڑی شرکت کريں گے۔ يہ سيريز ملک کے مختلف شہروں ميں دو تا سولہ فروری تک کھيلی جائے گی۔
2013 میں ریٹائرمنٹ لینے کے بعد تندولکر تیسری بار شائقین کے سامنے کھیلنے نظر آئیں گے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد تندولکر نے 2014 میں لارڈس میں ایم سی سی کے لئے ریسٹ آف دی ورلڈ کے خلاف ایک میچ کھیلا تھا۔ اس کے بعد تندولکر نے 2015 میں امریکہ میں تین ٹی -20 میچ کھیلے تھے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 15 Oct 2019, 8:30 PM