دنیا کی چند اہم اور خوبصورت مساجد
دنیاکی چند مساجد ایسی ہیں جو نہ صرف تاریخی اور مذہبی حثیت رکھتی ہیں بلکہ ان کا شمار دنیا کی خوبصورت ترین مساجد میں ہوتا ہے۔
دنیا بھر کے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کی عبادت کے لئے دنیا کے ہر کونے میں انتہائی خوبصورت اور وسیع مساجد موجود ہیں۔ ویسے تو ہر مسجد کی اپنی ایک تاریخ اور اپنی ایک حیثیت ہے لیکن دنیاکی چند مساجد ایسی ہیں جو نہ صرف تاریخی اور مذہبی حثیت رکھتی ہیں بلکہ ان کا شمار دنیا کی خوبصورت ترین مساجد میں ہوتا ہے۔ ایسی کچھ مساجد جو خوبصورت بھی ہیں اور ان کی مذہبی و تاریخی حیثیت بھی ہے ۔
1: خانہ کعبہ، مسجدِ حرام، مکہ مکرمہ، سعودی عرب
دنیا بھر کے مسلمانوں کی مقدس ترین عبادت گاہ خانہ کعبہ ،مسجدحرام کا دنیا کی کسی بھی مسجد سے کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ ایک مرتبہ اس مسجد میں عبادت کا موقع اس کو ضرور نصیب ہو ۔ اس کی مذہبی اور تاریخی حیثیت اتنی زیادہ ہے کہ اس کے آگے خوبصورتی کا کوئی مطلب نہیں رہ جاتا۔
2: مسجدِ نبوی، مدینہ منورہ، سعودی عرب
خانہ کعبہ کے بعد مدینہ میں واقع مسجدِ النبوی دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے اہم ترین مقدس مقام ہے۔
3: الاقصیٰ مسجد، یروشلم فلسطین
الاقصیٰ مسجد(بیت المقدس) کو عالمِ اسلام میں غیرمعمولی مذہبی اور تاریخی حیثیت حاصل ہے۔ یہ مسجد یروشلم کے قدیم حصے میں آباد ہے ۔ اسے اسلام میں تیسرا مقام حاصل ہے اور یہ مسلمانوں کا قبلہ اول بھی ہے۔
4: سلطان قابوس مسجد، مسقط، عمان
سلطان قابوس مسجد کو دیکھ کر انسان حیران رہ جاتا ہے ۔ اس خوبصورت اور پرشکوہ مسجد کا افتتاح سال 2001 میں کیا گیا تھا۔ یہ عمان کے دارالحکومت مسقط میں تعمیر کی گئی ہے۔
5: میزون مسجد، عمان
یہ مسجد بھی عمان میں تعمیر کی گئی ہے ، اسے الموالی، عمان میں سال 2006 میں تعمیر کی گئی ہے۔ مسجد کا نام سلطان قابوس کی والدہ سیدہ میزون بنت احمد کے نام سے معنون ہے۔ ہر سال ہزاروں سیاح اس مسجد کو دیکھنے آتے ہیں۔
6: نیلی مسجد، استنبول
ترکی کے شہر استنبول کو خوبصورت مساجد کا شہر بھی کہا جاتا ہے ۔ یہاں نیلی مسجد واقع ہے ۔ اس مسجد کے 6 مینار سوئیوں کی طرح دکھائی دیتے ہیں جو اس مسجد کے حسن میں اضافہ کرتے ہیں۔ عثمانی عہد کے فرمانروا احمد اول نے یہ مسجد 1609 سے 1616 کے درمیان تعمیر کرائی تھی۔ مسجد میں جا بجا نیلی ٹائلیں لگی ہوئی ہیں اور اسی بنا پر اس کا نام نیلی مسجد رکھا گیا ہے۔
7: حسن دوم مسجد، کیسا بلانکا، مراکش
جامعہ مسجد حسن دوم دنیا کی تیسری سب سے بڑی مسجد ہے۔ اس کے خاص مینار کی بلندی 210 میٹر ہے۔ سمندر کے کنارے واقع یہ عالیشان مسجد اپنے حسن سے ہر ایک کو متاثر کرتی ہے اور یہاں سیاحوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔
8: ناصرالملک مسجد، ایران
ایران کے خوبصورت شہر شیراز میں قائم یہ مسجد ایک تاریخی عمارت ہے،اس مسجد کی تعمیر 1888 میں ہوئی اور اس کو مرزا حسن علی ناصر الملک نے قائم کی تھی۔
9: شیخ زائد مسجد، ابو ظہبی
اس مسجد کی خاص بات یہ ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا ہاتھ سے بُنا قالین یہاں بچھایا گیا ہے جسے 1200 کاریگروں نے کئی مہینوں کی محنت سے تیار کیا ۔ اس کا فانوس 12 ٹن وزنی ہے اور اس کی طرزِ تعمیر خوبصورتی میں بے مثال ہے
10: اورتاکوئے مسجد، استنبول
ترکی کے شہر استنبول میں خوبصورت اور تاریخی مساجد موجود ہیں جو اس شہر کی وجہ شہرت بھی ہے۔ ان میں سے ایک اورتاکوئے مسجد ہے جسے ترک ماہرِ تعمیرات نگوگوس بے لان نے 1853 میں تعمیر کی تھی۔
11: مسجدِ قرطبہ، اسپین
قرطبہ کی جامعہ مسجد بھی تاریخی لحاظ سے غیرمعمولی شہرت رکھتی ہے۔ اس مسجد کو دسویں صدی عیسوی میں شاہ عبدالرحمان سوئم کے عہد میں تعمیر کی گئی تھی۔ علامہ اقبال نے بھی قرطبہ مسجد پر ایک نظم کہی ہے۔
12: بادشاہی مسجد، لاہور، پاکستان
لاہور کی مشہور بادشاہی مسجد مغل حکمراں اورنگ زیب نے تعمیر کی تھی۔ اس کا صحن بہت وسیع ہے جسے سرخ اینٹوں سے تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ مسجد لاہور کی تعمیرات میں غیرمعمولی اہمیت رکھتی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔