شرائط و ضوابط

 

دی ایسو سی ایٹیڈ جرنلس لمیٹیڈ (اے جے ایل) آپ جیسے سنجیدہ قارئین کی حوصلہ افزائی سے لگاتار ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ اے جے ایل کا مقصد جمہوری اقدار اور بے خوف صحافت کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ اے جے ایل اپنے ہندوستانی اور عالمی قارئین کو اپنی ڈیجیٹل اشاعتیں بغیر اشتہار کے پیش کر رہا ہے۔

اے جے ایل اور سبھی معاونین (امداد کرنے والوں) کے درمیان کے رشتے انہی شرائط و ضوابط پر مبنی ہیں۔ ان میں ان شرائط کو بھی شامل کیا گیا ہے جن کی بنیاد پر اے جے ایل کے ذریعہ ادائیگی کو منظور، نامنظور یا واپس کیا جا سکتا ہے۔ امداد یکمشت ادائیگی کی شکل میں، یا ماہانہ ادائیگی یا طے مدتی شکل میں یا پھر سالانہ ادائیگی کی شکل میں سیدھے اے جے ایل کو ادا کی جائے گی جس کے بارے میں شرائط و ضوابط میں بتایا گیا ہے ۔)امداد (‘Contribution’(‘Contribution’)

1. معاہدہ

کنٹریبیوشن کے لیے ادائیگی کرتے ہی آپ ذیل شرائط و ضوابط پر عمل کو قبول کرتے ہیں اور اجازت دیتے ہیں کہ:

1.1 کنٹریبیوشن ان شرائط و ضوابط کے تحت، جس میں آپکے اور اے جے ایل کے درمیان قانونی جواز پر عمل ہوگا

1.2 اے جے ایل کے لیے کیے گئے سبھی تعاون رضاکارانہ ہیں، جو کہ ذیل میں درج امداد کنندہ کے اختیارات کے کسی بھی استعمال کے ماتحت ہیں، اور اے جے ایل بھی اپنی صوابدید سے کسی بھی امداد کو واپس کرنے کا اختیار رکھتا ہے

1.3 امداد اشتہار ماڈیول میں مذکور متعلقہ منصوبہ کے مطابق اشتہار سے پاک تجربہ کے لیے ہوگا

1.4 امداد میں سبھی ٹیکس شامل ہیں (جہاں بھی جیسے نافذ ہوں)؛ اور

1.5 اے جے ایل اپنی صوابدید سے بغیر کسی قبل اطلاع کے یا اطلاع دے کر کسی بھی وقت، ان شرائط و ضوابط کو واپس لے سکتا ہے، ترمیم کر سکتا ہے

2. طے مدتی امداد

2.1 امداد کنندہ ماہانہ بنیاد پر تعاون کرنے کے لیے متفق ہیں۔ ایک بار امداد کنندہ کے ذریعہ منتخب ایک منصوبہ (پلان) کو پہلے سے منتخب منصوبہ رد کرنے کے بعد ہی بدلا جا سکتا ہے

2.2 امداد کنندہ کو وقت وقت پر ماہانہ یا سالانہ طور پر امداد کرنے کے لیے متفق ہونے کے وقت مکمل اور درست جانکاری فراہم کرنی ہوگی

2.3 امداد/ادائیگی، کریڈٹ کارڈ/ڈیبٹ کارڈ/نیٹ بینکنگ کے ذریعہ سے کی جا سکتی ہے

2.4 امداد کنندہ کے ذریعہ امداد/ادائیگی ماہانہ یا سالانہ بنیاد پر کی جائے گی۔ امداد کنندہ یکمشت ادائیگی کا متبادل بھی منتخب کر سکتے ہیں؛ اور

2.5 ایک بار جاری کیا گیا منصوبہ (پلان) اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ امداد کنندہ اسے منسوخ یا رد نہ کر دے

3.  اہلیت

کوئی بھی شخص جس نے 18 سال کی عمر مکمل کر لی ہو یا جس کو قانونی حیثیت حاصل ہو وہ کنٹریبیوشن ماڈیول میں مقررہ ادائیگی کر کے 'امداد کنندہ' بن سکتا ہے۔

4. امداد کا نظام

4.1 اے جے ایل کو دی گئی امدادNational Herald, Navjivan or Quami Awaz کے کنٹریبیوشن پیج پر جا کر کی جا سکتی ہیں۔ کنٹریبیوشن فیس اسی مدت کے لیے جس مدت تک کنٹریبیوشن پیج ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

4.2 اے جے ایل میں امداد کنندہ کے ذریعہ کی گئی امداد کو اے جے ایل کی ادائیگی فراہم کرنے والوں (پرووائیڈر) میں سے ایک کے ذریعہ حاصل کیا جائے گا اور پرووائیڈر کے ذریعہ تب تک اس کے پاس رہے گا جب تک کہ اسے اے جے ایل کے دیگر فنڈس کے ساتھ مقامی اے جے ایل بینک اکاؤنٹ میں ادائیگی نہیں کی جاتی۔

4.3 ہر امداد ایک اسپیشل ادائیگی پرووائیڈر نمبر کے ذریعہ پہچانے جانے کے قابل ہوگا اور ایک بار ادائیگی کرنے کے بعد واپس نہیں ہوگا۔ اگر کسی اہل افسر کے ذریعہ ضروری ہو تو اے جے ایل کے ذریعہ الگ سے امداد کا تذکرہ کیا جا سکتا ہے

4.4 ایک بار کنٹریبیوشن (امداد) پروسیسنگ کے بعد، اے جے ایل قانونی اور حاصل کنندہ کے طور پر رقم کا حقدار ہوگا اور امداد کنندہ کو ان شرائط و ضوابط میں مذکور کے علاوہ کسی بھی حالت میں اس امدادی رقم کی واپسی کا کوئی اختیار نہیں ہوگا

4.5 امداد کنندہ کو ان کی صوابدید کے مطابق امداد کو دیکھتے ہوئے ہماری ویب سائٹ کا اشتہار سے پاک تجربہ حاصل ہوگا۔ امداد کنندہ/صارفین کو ادارتی پالیسی یا اے جے ایل کے طریقہ کار کو متاثر کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہوگا؛ اور

4.6 اے جے ایل کو کی گئی امداد ہندوستان کے قوانین کے تحت خیراتی عطیہ نہیں ہے اور جہاں تک اے جے ایل کو جانکاری ہے، امداد کنندہ/صارفین ان کی امداد کے بارے میں کسی بھی ٹیکس راحت کے حقدار نہیں ہوں گے۔ جہاں تک اے جے ایل کو جانکاری ہے، امداد کنندہ ہندوستان میں یا کسی دیگر حلقہ اختیار میں 'تحفہ امداد' (گفٹ ایڈ) کے لیے اہل نہیں ہے۔

5. امداد کی منسوخی یا واپسی

5.1 اے جے ایل کو جب بھی محسوس ہوگا کہ کسی امداد کو منظور کرنا اس کے مشن، نظریہ، اقدار یا مافادات کے ساتھ ٹکراؤ والا ہے، تو اے جے ایل کے پاس کسی بھی وقت، اپنی مکمل صوابدید سے، کسی بھی امداد کو نامنظور کرنے یا واپس کرنے کے سبھی اختیارات محفوظ ہیں۔ اے جے ایل کسی بھی امداد کو اس وقت بھی نامنظور کرنے یا واپس کرنے کے لیے اپنے سبھی اختیارات محفوظ رکھتا ہے جہاں اے جے ایل کو لگے گا کہ امداد کو قبول کرنے سے اے جے ایل کی آزادی یا وقار کو نقصان ہو سکتا ہے یا امداد کے اصل ذرائع کے سبب دیگر امداد کنندگان یا اسٹیک ہولڈرس کے ساتھ اے جے ایل کے رشتے برعکس طور پر متاثر ہو سکتے ہیں یا امداد کنندہ کا ارادہ ٹھیک نہیں ہے

5.2 اے جے ایل سے امداد کی رسید ملنے کے بعد امداد کنندہ کسی بھی رقم واپسی کے حقدار نہیں ہوں گے

5.3 کوئی بھی نامنظور یا واپس کی گئی امداد اسی اکاؤنٹ میں جمع کی جائے گی جہاں سے بنیادی طور پر امداد کی گئی تھی؛ اور

5.4 امداد کنندہ کسی بھی وقت اپنا سبسکرپشن https://www.qaumiawaz.com/contribute پر دستیاب اپنے پروفائل پیج پر جا کر کینسل کر سکتے ہیں

6. شفافیت

6.1 اے جے ایل کے پاس سبھی اختیارات محفوظ ہیں کہ:

6.1.1 امداد کنندہ کا پورا نام اور دیگر جانکاری حاصل کرنے کے لیے درخواست کرے

6.1.2 امداد کنندہ سے کسی بھی جانکاری کی گزارش جسے وہ امداد کا ثبوت متعین کرنے کے لیے ضروری یا مطلوبہ مان سکتا ہے؛ اور

6.1.3 کسی بھی امداد کنندہ کا ثبوت متعین کرنے کے لیے اگر مناسب ہو تو کوئی بھی جانچ کر سکتا ہے

6.2 اگر کوئی بھی امداد کنندہ اے جے ایل کے ذریعہ طلب کی گئی جانکاری اور اطلاع دینے سے اس شق کے تحت انکار کرتا ہے تو اے جے ایل اپنی صوابدید سے امداد کو نامنظور یا واپس کر سکتا ہے۔

7. رازداری اور تشہیر

امداد کنندہ اے جے ایل کے قبل سے تحریر کردہ اجازت کے علاوہ ان کی امداد یا امداد کی شکل میں کی گئی ادائیگی یا خود، یا کسی سے بھی منسلک شخص یا کاروبار کو ان کی امداد کے تعلق سے تشہیر نہیں کریں گے۔

8. ڈاٹا پروٹیکشن اور رازداری

اے جے ایل آپ کے نجی ڈاٹا کو کس طرح سنبھالتا ہے، اس کے بارے میں جانکاری نیشنل ہیرالڈ رازداری پالیسی Privacy policy پر الگ سے دستیاب ہے

9. ذمہ داری سے استثنائیت

اے جے ایل یا اس کے ڈائریکٹر، چیف منیجنگ ایمپلائی، ایمپلائی (ملازم)، ایجنٹ، افسر یا اے جے ایل کے ساتھ کام کر رہے یا منسلک کسی بھی شخص کو کسی بھی طرح کے نقصان کے لیے ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جائے گا۔ جس میں خزانہ کے نقصان، منافع میں نقصان، ڈاٹا کے نقصان جو کہ لاپروائی کے سبب ہو، معاہدہ کی خلاف ورزی کرنے پر یا کسی دیگر امداد کنندہ یا کسی دیگر شخص کے ذریعہ، چاہے بلاواسطہ یا بالواسطہ طور پر، یا اے جے ایل کی امداد یا امداد کی شکل میں کسی بھی رقم کی ادائیگی کے تعلق سے ہو، شامل ہیں۔

10. متفرق

10.1 ان شرائط و ضوابط کے تحت اے جے ایل کے ذریعہ کسی بھی قانونی اختیار یا قانونی سہولت کا دعویٰ کرنے میں کوئی ناکامی کسی بھی حالت میں اُس اختیار یا سہولت کی چھوٹ نہیں فراہم کرتی ہے

10.2 اگر ان شرائط و ضوابط میں کسی بھی سہولت کو اہل عدالت کے ذریعہ کسی بھی وجہ سے غلط، غیر قانونی یا پہنچ سے باہر مانا جاتا ہے تو اس سہولت کو کم از کم مدت تک ختم یا محدود کر دیا جائے گا اور ان شرائط و ضوابط کی بقیہ سہولتیں جاری اور اثرانداز رہیں گی

10.3 یہ شرائط و ضوابط امداد کنندہ کے ذریعہ کی گئی کسی بھی امداد کے سلسلے میں امداد کنندہ اور اے جے ایل کے درمیان قانونی طور سے پابند معاہدہ (legally Binding Agreement) قائم کرتے ہیں؛

10.4 یہ شرائط و ضوابط کسی بھی تیسرے فریق کے کسی بھی اختیار کو نہ تو قائم کرتے ہیں اور نہ ہی اس کی تصدیق کرتے ہیں؛

10.5 اس معاہدہ کے تحت یا اس کے بعد پیدا ہونے والا کوئی بھی تنازعہ، ذمہ داری یا آبلیگیشن اور اس معاہدہ کے تعلق سے پیدا ہونے والا کوئی غیر کانٹریکچوئل تنازعہ ، ذمہ داری، یا آبلیگیشن ہندوستانی قوانین کے مطابق حل ہوگا اور نئی دہلی واقع عدالتوں کے خصوصی حلقہ اختیار کے ماتحت ہوگا۔

11. ثالثی

اس معاہدہ سے متعلق کسی بھی دعوے، تنازعہ یا فرق کو اے جے ایل کے ذریعہ مقرر کیے جانے والے واحد ثالث کی ثالثی کے حوالہ کیا جائے گا۔ ثالثی کی جگہ نئی دہلی، ہندوستان ہوگی اور ثالثی کی کارروائی انگریزی زبان میں عمل پائے گی۔ ثالثی، ثالثی اور صلح ایکٹ 1996 کے تحت ہوگی

12. صارفین خدمات

اگر آپ کو امداد کے سلسلے میں کوئی بھی جانکاری چاہیے یا کوئی بھی شکایت ہے تو آپ ہمیں contribute@nationalheraldindia.com پر لکھ سکتے ہیں۔