’محمد سمیع کو گھر بیٹھا دیکھ حیران ہوں‘، ہندوستانی ٹیم کے سلیکشن پر روی شاستری ناراض

محمد سمیع نے ہندوستان کے لیے آخری ٹی-20 میچ گزشتہ سال عالمی کپ میں کھیلا تھا، حالانکہ آئی پی ایل 2022 میں نئی ٹیم گجرات ٹائٹنس کو چمپئن بنانے میں انھوں نے اہم کردار نبھایا تھا۔

محمد سمیع، تصویر آئی اے این ایس
محمد سمیع، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے ایشیا کپ میں ہندوستانی ٹیم کے سلیکشن کو لے کر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان اور سری لنکا جیسی کمزور ٹیموں سے ہندوستانی ٹیم کی شکست کے بعد انھوں نے سلیکٹرس کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔ روی شاستری کو سب سے زیادہ حیرانی اس بات کو لے کر ہے کہ ٹیم میں صرف تین تیز گیندباز رکھے گئے ہیں۔

روی شاستری نے ٹیم میں محمد سمیع جیسے تیز گیندباز کے شامل نہ ہونے پر شدید ناراضگی ظاہر کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اتنا شاندار آئی پی ایل گزرنے کے بعد بھی محمد سمیع جیسے کھلاڑی کو نظر انداز کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں تجربہ کار سمیع کو میدان کی جگہ اپنے گھر میں بیٹھے دیکھ کر حیران ہوں۔‘‘


شاستری نے یہ بیان اس وقت دیا جب ہندوستانی ٹیم منگل کے روز ایشیا کپ کے اپنے سپر-4 اسٹیج میچ میں سری لنکا سے شکست کھا گئی۔ چھ وکٹ سے ملی اس شکست کے بعد ہندوستانی ٹیم کا ٹورنامنٹ سے باہر ہونا تقریباً طے مانا جا رہا ہے۔ محمد سمیع نے ہندوستان کے لیے آخری ٹی-20 میچ گزشتہ سال عالمی کپ میں کھیلا تھا۔ تب سے وہ ٹیم سے باہر ہی چل رہے ہیں، جب کہ آئی پی ایل 2022 میں نئی ٹیم گجرات ٹائٹنس کو چمپئن بنانے میں انھوں نے اہم کردار نبھایا تھا۔ 16 میچوں میں 24.40 کی اوسط سے انھوں نے 20 وکٹ حاصل کیے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔