سالگرہ مبارک مودی جی! وارانسی کب کیوٹو بنے گا؟

وزیر اعظم نے جب وارانسی سے چناؤ لڑا تھا تو خود کو ’ماں گنگا کا بیٹا‘ کہا تھا اور وعدہ کیا تھا کہ وہ اس شہر کو کیوٹو جیسا بنا دیں گے۔ لیکن 4 سال بعد بھی وارانسی کو اس وعدہ کے پورا ہونے کا انتظار ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

سُپریا نِدھی

وزیر اعظم نریندر مودی اپنی 68 ویں سالگرہ آج اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں منا رہے ہیں لیکن چار سال سے زیادہ گزر گئے ہیں اور وارانسی شہر کو اس کا انتظار ہے کہ انہوں نے انتخابات کے وقت جو وعدے کئے تھے وہ کب پورے ہوں گے۔ انہوں نے وارانسی سے یہ کہہ کر چناؤ لڑا تھا کہ وہ ’ماں گنگا کے بیٹے ہیں ‘ اور ماں نے انہیں بلایا ہے ۔ سال 2014 کی اپنی انتخابی مہم کے دوران انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ وارانسی کو جاپانی شہر کیوٹو کی طرح بنا دیں گے لیکن ابھی ایسا کچھ نظر نہیں آ رہا ہے۔

کیا گزشتہ چار سالوں میں وارانسی میں کوئی تبدیلی آئی ہے؟

گھاٹ کو جانے والی سڑکیں...

14اپریل 2014 کو جب نریندر مودی نے وارانسی سے اپنے نامزدگی کے کاغزات داخل کئے تھے تو اس وقت کہا تھا ’’نہ مجھے کسی نے بلایا ہے ، نہ میں یہاں آیا ہوں ، مجھے تو ماں گنگا نے بلایا ہے ‘‘۔ وارانسی کے لوگوں کا آج ’ماں گنگا کے بیٹے‘ کے بارے میں کیا کہنا ہے ۔

سفرنامہ کے بلاگ لکھنے والی بھاونا کا کہنا ہے ’’وزیر اعظم کی وجہ سے وارانسی کو سیاحتی نقشہ پر ضرور کچھ مقبولیت ملی تھی لیکن اگر وارانسی کا کیوٹو سے موازنہ کیا جائے تو وہ بالکل دوسرے کنارے کی بات ہے ۔ وارانسی میں درگا کھنڈ ہے اور صاف اور با رونق اسی گھاٹ ہے لیکن سڑکوں کی حالت تو بہت خراب ہے ۔ مودی کی گنگا میں ابھی بھی زیادہ تر گندگی ہی تیرتی نظر آتی ہے ‘‘۔ ایک مقامی شخص کا کہنا ہے ’’وہ مقامات جہاں پر ترقیاتی کاموں کے کرائے جانے کی ضرورت تھی وہاں کچھ بھی نہیں ہوا۔ جیسے پہلے تھا ویسے ہی گائے اب بھی گھاٹوں پر آوارہ گھومتی پھرتی ہیں اور ہر جانب گندگی ہی نظر آتی ہے ،حالات پہلے سے بد تر ہو گئے ہیں ۔ مجھے نہیں لگتا مودی اپنا کوئی بھی انتخابی وعدہ پورا کریں گے‘‘۔

سالگرہ مبارک مودی جی! وارانسی کب کیوٹو بنے گا؟

وارانسی کی رہنے والی پرینکا کا کہنا ہے کہ ’’ہم نے سنا ہے کہ مودی جی کاشی وشواناتھ کے مندر میں شیو کے درشن کریں گے ۔ میں ان سے اپیل اور درخواست کرتی ہوں کہ وہ یہاں آنے والے عقیدتمندوں کو پیش آنے والی تکالیف کو سمجھیں ‘‘۔

ایک مقامی تاجر کا کہنا ہے کہ’’ہمیں مودی جی سے بہت امیدیں تھیں لیکن بد قسمتی سے صرف باتیں ہیں عمل کچھ نہیں ہے۔ شہر میں کچھ کام نہیں ہوا ۔ہمیں امید تھی کہ وزیر اعظم کا حلقہ ہونے کی وجہ سے وارانسی کیوٹو میں بدل جائے گا لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا اور سڑکوں کی حالت یہ ہے کہ آپ ان پر چلنا پسند نہیں کریں گے کیونکہ اتنے گڈھے ہیں‘‘۔

سالگرہ مبارک مودی جی! وارانسی کب کیوٹو بنے گا؟

کاشی میں سیوج کی پریشانی...

وارا نسی میں 321.5 میلین لیٹر سیوج یومیہ نکلتا ہے اور جو سیوج ٹریٹمنٹ پلانٹ یہاں ہیں ان سے صرف 101.8 MLD (ملین لیٹر یومیہ ) سیوج ہی ٹریٹ ہو سکتا ہے اس لئے باقی سیدھا اسی اور ورونا ندیوں کے ذریعہ گنگا میں جاتا ہے ۔

وارانسی سے غائب ہوتے بنکر...

سالگرہ مبارک مودی جی! وارانسی کب کیوٹو بنے گا؟

آئی آر جے ای ٹی کے ذریعہ شائع کی گئی ایک تحقیق کے مطابق بنکر وں نے ہینڈ لوم کی جگہ پاور لوم پر کام کرنا شروع کر دیا ہے اور پاور لوم کی اپنی پریشانیاں ہیں ۔ پہلے تو بجلی کا کنیکشن آسانی سے نہیں ملتا اور اوپر سے بجلی کی کمی کا مسئلہ پہلے سے ہی موجود ہے ۔نوے فیصد بنکر اپنے بجلی کے بل ادا کرنے کی حالت میں نہیں ہیں اور ان بلوں کی رقم بیس ہزار سے دو لاکھ تک روپے تک ہے۔ بہت سے لوگوں نے بجلی کے بلوں کی وجہ سے اپنے مکان بیچ دئے ہیں۔ کل ملا کر یہ ہےکہ وزیرا عظم کے پارلیمانی حلقہ کے با وجود وارانسی کے لوگ پریشان ہیں اور ان کو جو امیدیں تھیں بد قسمتی سے سب پر پانی پھر گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 17 Sep 2018, 10:34 AM