آئی پی ایل: ڈریم-11 نے ماری بازی، اَن اکیڈمی اور ٹاٹا کو پیچھے چھوڑ بنا ٹائٹل اسپانسر

ڈریم الیون نے 222 کروڑ روپے کی بولی لگا کر ٹائٹل اسپانسرشپ کا اختیار حاصل کیا ہے۔ ٹائٹل اسپانسر بننے کی ریس میں شامل اَن اکیڈمی نے 210 کروڑ روپے کی بولی لگائی تھی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

آئی پی ایل اور چین کی کمپنی ویوو کے درمیان معاہدہ ختم ہونے کے بعد سب سے بڑا سوال یہ اٹھ رہا تھا کہ آخر آئندہ ستمبر سے ہونے والے آئی پی ایل-13 کا ٹائٹل اسپانسر کون ہوگا۔ اب اس سوال کا جواب مل گیا ہے اور ٹائٹل اسپانسر کے لیے جس کمپنی کا نام سامنے آیا ہے وہ ہے 'ڈریم-11'۔ جی ہاں، ڈریم-11 نے 'اَن اکیڈمی' اور 'ٹاٹا' جیسی کئی بڑی کمپنیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آئی پی ایل کا ٹائٹل اسپانسر بننے کا فخر حاصل کر لیا ہے۔

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق ڈریم الیون نے 222 کروڑ روپے کی بولی لگا کر ٹائٹل اسپانسرشپ کا اختیار حاصل کیا ہے۔ ٹائٹل اسپانسر بننے کی ریس میں شامل اَن اکیڈمی نے 210 کروڑ روپے کی بولی لگائی تھی جب کہ ڈاٹا کی جانب سے 180 کروڑ روپے کی بولی لگائے جانے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ اس اسپانسرشپ کے لیے 'بائجو' کمپنی نے 125 کروڑ روپے کی بولی لگائی تھی، جب کہ ایسی خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ بابا رام دیو کی کمپنی بولی میں شامل ہوگی لیکن اس کی تفصیل ابھی سامنے نہیں آ سکی ہے کہ پتنجلی نے بولی میں حصہ لیا یا نہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔