مہنگائی کی مار سے مڈل کلاس اور غریب طبقہ کو روزانہ خرچ کے لئے قرض نہ لینا پڑ جائے! پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے کہا کہ آپ کی محنت کی کمائی پر مہنگائی کی مار ہے۔ بی جے پی حکومت کی ایک بھی اقتصادی پالیسی ایسی نہیں ہے جس سے مڈل کلاس، غریب طبقہ کی آمدنی زیادہ اور خرچ کم ہو سکے۔

پرینکا گاندھی / ویڈیو گریب
پرینکا گاندھی / ویڈیو گریب
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مہنگائی کے حوالہ سے بی جے پی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں آسمان چھوتی مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقہ (مڈل کلاس) کی زندگی محال کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی ایک بھی پالیسی ایسی نہیں جو مڈل کلاس اور غریب طبقہ کا کچھ بھلا کر سکے۔

پرینکا گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا ’’آپ کی پائی پائی جوڑ کر بنائی گئی محنت کی کمائی پر مہنگائی کی مار ہے۔ بی جے پی حکومت کی ایک بھی اقتصادی پالیسی ایسی نہیں ہے جس سے مڈل کلاس، غریب طبقہ کی آمدنی زیادہ اور خرچ کم ہو سکے۔ مڈل کلاس اور غریب طبقہ کے لوگوں کو یہ ڈر ستا رہا ہے کہ کہیں ان کو روزانہ کا خرچ چلانے کے لئے قرض نہ لینا پڑے!‘‘


پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کے ساتھ ایک خبر کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے، جس کے مطابق پٹرول اور ڈیزیل نے مہنگائی کی آگ کو بھڑکا دیا ہے، تھوک مہنگائی کی افراط زر اپریل میں بڑھ کر 15.08 فیصد کی تاریخی بلندی پر پہنچ چکی ہے اور اس نے گزشتہ 24 سالوں کے ریکارڈ کو توڑ دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مہنگائی گزشتہ 13 مہینوں سے لگاتار بڑھ رہی ہے اور 1998 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب مہنگائی 15 فیصد سے زیادہ ہو گئی ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کے سبب کھانے پینے کا سامان اور بجلی کے داموں میں اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجہ میں مہنگائی لگاتار 13 مہینے سے دو ہندسوں میں برقرار ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔