روپیہ کی گراوٹ پر وزیر خزانہ کا عجیب و غریب بیان، کہا- ’روپیہ کمزور نہیں، یوں کہیں کہ ڈالر مضبوط ہو رہا ہے!‘

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے اپنے سرکاری دورہ امریکہ کے دوران واشنگٹن ڈی سی میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی نہیں ہو رہی ہے۔ اس کے پیچھے اس نے ایک عجیب و غریب دلیل بھی دی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: ڈالر کے مقابلے روپیہ کی قدر میں لگاتار گراوٹ درج کی جا رہی ہے اور گراوٹ کے نئے ریکارڈ قائم ہو رہے ہیں۔ اس وقت ایک ڈالر کی قیمت 82 روپے 42 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔ اس صورت حال کو قبول کرنے اور اس کی بہتری کے لیے اقدامات کرنے کے بجائے مرکز کی مودی حکومت اس حالت زار کو فائدہ مند قرار دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس طرح کا ایک بیان مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارن نے دیا ہے، جس میں انہوں نے روپیہ کی قدر میں کمی پر عجیب و غریب دلیل دی ہے۔

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اپنے امریکہ کے سرکاری دورے کے دوران واشنگٹن ڈی سی میں میڈیا سے خطاب کر رہی تھیں، اس دوران جب ان سے روپیہ کی حالت زار کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’’روپیہ کی قدر نہیں گر رہی ہے بلکہ اسے ہمیں اسے اس طرح دیکھنا چاہیے کہ ڈالر کو مضبوط ہو رہا ہے۔ لیکن اگر آپ مارکیٹ کی دیگر کرنسیوں کو دیکھیں تو روپیہ کی کارکردگی ڈالر کے مقابلے کافی بہتر ہے!‘‘


روپیہ کی مسلسل گراوٹ سے ہندوستان کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے اور کئی علاقوں میں اس کا اثر نظر آ رہا ہے۔ تیل کی قیمتوں سے لے کر روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ روپیہ کی گراوٹ ہندوستان اس حوالہ سے بھی بڑی پریشانی کا باعث ہے کہ ملک بہت سی ادویات بشمول ضروری تیل، برقی سامان اور مشینری درآمد کرتا ہے۔ اگر روپیہ کی قدر اسی طرح گرتی رہی تو درآمدات مزید مہنگی ہو جائیں گی اور آپ کو زیادہ خرچ کرنا پڑے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔