شیئر بازار: عالمی منڈیوں میں فروخت کا اثر، ہندوستانی بازار کھلتے ہی بڑی گراوٹ

عالمی اقتصادی سست روی کی خبروں کے درمیان دنیا بھر میں شئیرز کے فروخت کے رجحان سے ہندوستانی بازار میں بھی بھاری گراوٹ درج کی گئی ہے

شیئر بازار
شیئر بازار
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ نے میں گزشتہ روز جو تیزی دکھائی تھی، آج صبح بازار کھلتے ہی وہ غائب نظر آئی۔ عالمی اقتصادی سست روی کی خبروں کے درمیان دنیا بھر کے اسٹاک بازاروں میں شیئرز کے فروخت کے رجحان نے ہندوستانی بازار کو حیران کر دیا اور یہاں زبردست گراوٹ درج کی گئی۔ سینسیکس 500 پوائنٹس تک گر گیا ہے، جبکہ نفٹی 150 پوائنٹ کی کمی کے ساتھ 16300 سے نیچے چلا گیا۔

سیکٹرز کی بات کریں تو سب سے زیادہ کمی آئی ٹی سیکٹر میں دیکھی گئی ہے۔ اس میں 2 فیصد سے زیادہ کی کمی آئی ہے۔ اس کے بعد میٹل سیکٹر میں کافی دباؤ ہے اور یہ بھی 2 فیصد سے زیادہ کی گراوٹ کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے۔ فنانس اور بینکنگ کے شعبے بھی اس سے اچھوتے نہیں ہیں۔ ان میں بھی تقریباً 1.5 فیصد کی کمی ہے۔


نیوز پورٹل ’نیوز 18‘ کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کار پچھلے کچھ مہینوں سے ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ سے مسلسل رقم نکال رہے ہیں۔ موتی لال اوسوال فنانشل سروسز کے شریک بانی رام دیو اگروال کا ماننا ہے کہ اگر موجودہ معاشی صورتحال برقرار رہتی ہے تو اس بات کے امکان ہیں کہ ایف آئی آئی یعنی گیر ملکی سرمایہ کاروں کے شیئر اسی طرح فروخت ہوتے رہیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔