شیئر بازار میں بھاری گراوٹ، سینسیکس میں 700 پوائنٹس کی کمی، نفٹی بھی 25100 سے نیچے

سینسیکس کی کمپنیوں میں بجاج فائنانس، انفوسس، ادانی پورٹس، جے ایس ڈبلیو اسٹیل، ایچ سی ایل ٹیک، بھارتی ایئرٹیل، انڈسینڈ بینک اور ٹاٹا موٹرس نقصان میں رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ششیئربازار گراوٹ کی علامتی تصویر/ سوشل میڈیا</p></div>

ششیئربازار گراوٹ کی علامتی تصویر/ سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

منگل کی سستی کے بعد شیئر بازار میں بدھ کے دن کی بھی شروعات بڑی گراوٹ کے ساتھ ہوئی۔ آج بی ایس ای سینسیکس اور این ایس ای نفٹی کے کاروبار میں ایک بار پھر کمی دیکھی گئی۔ 30 شیئروں پر مبنی بی ایس ای سینسیکس 709.94 پوائنٹس کم ہو کر 81,845.50 پر کھلا جبکہ این ایس ای نفٹی کی بات کی جائے تو یہ 189.9 پوائنٹس (-0.75%) نیچے ہو کر 25,089.95 پر کھلا۔

منگل کو سینسیکس 4.40 پوائنٹس یعنی 0.01 فیصد کی معمولی کمی کے ساتھ 82,555.44 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ دن میں کاروبار کے دوران یہ 159.08 پوائنٹس تک ٹوٹ گیا تھا۔ وہیں نیشنل اسٹاک ایکسچینج نفٹی 1.5 پوائنٹس کے معمولی اضافہ کے ساتھ 27,279.85  پوائنٹس کی ریکارڈ اونچائی پر بند ہوا تھا۔ سینسیکس کی 30 کمپنیوں میں بجاج فائنانس، انفوسس، ادانی پورٹس، جے ایس ڈبلیو اسٹیل، ایچ سی ایل ٹیک، بھارتی ایئرٹیل، انڈسینڈ بینک اور ٹاٹا موٹرس سب سے زیادہ نقصان میں تھے۔ منافع میں رہنے والے شیئرو میں آئی سی آئی سی آئی بینک، بجاج فنسرو، ٹائٹن، نیسلے اور ایچ ڈی ایف سی بینک شامل تھے۔


جیوجت فائنانشیل سروسز کے ریسرچ ہیڈ ونود نائر نے کہا کہ "عالمی سطح پر ملے جلے رخ اور کسی ٹھوس اشارہ کی کمی میں… گھریلو بازار مستحکم رہا۔ مینوفیکچرنگ سرگرمیوں میں نرمی کے سلسلے میں سرمایہ کار تھوڑا مستعد نظر آئے۔ مینوفیکچرنگ میں نرمی مانگ کی سستی کو ظاہر کرتی ہے۔"

ایشیائی شیئر بازاروں کی بات کی جائے تو جنوبی کوریا کا کاسپی، چین کا شنگھائی، جاپان کا نکّی-225 اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ نقصان میں رہا۔ عالمی آئل اسٹینڈرڈ برینٹ کروڈ وائڈا 0.40 فیصد کی کمی کے ساتھ 77.21 امریکی ڈالر بیرل پر کاروبار کر رہا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔