ہوم ٹریڈ گھوٹالہ: بیرونی ڈائریکٹر پر 10 سال کی پابندی
نئی دہلی: سکیورٹیز ایکنڈ ایکچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) نے ہوم ٹریڈ لمیٹیڈ کے سابق ڈائریکٹر بیرونی شہری ایلن جیمز میکملن کے سرمایہ بازار میں کاروباری کرنے پر 10 سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔ تقریباً 2 دہائی قبل 500 کروڑ روپے کے گھوٹالے کے تعلق سے یہ کمپنی سرخیوں میں آئی تھی۔ اس کمپنی نے کئی ای۔کامرس انڈسٹریز کے ذریعہ خود کو نئی پیڑھی کے کامرشیل پورٹل کے طور پر دکھانے کی کوشش کی تھی اور زور دار طریقہ سے تشہیر کی مہم چلائی تھی۔ کمپنی کی تشہیر کی مہم میں کرکٹ اور بالیووڈ کی کئی حستیاں شامل رہی تھی۔
سیبی نے میکملن کو ڈھونڈھنے کی کافی کوشش کی، جس نے اپنا آخری پتہ امریکہ میں بتایا تھا۔ 2004 سے سیبی نے میکملن کو کئی وجہ بتاؤ نوٹس بطھی بھیجے تھے۔ ہوم ٹیرڈ کی پروموٹر یورو آفشور انویسٹمنٹ لیمیٹڈ (اب یورو ڈسکوری ٹیکنالوجی وینچر لمیٹڈ) 1999 میں شیئروں کی عوامی پیشکش لے کر آئی تھی۔ سیبی نے بعد میں جانچ میں پایا کہ حقیقت میں زیادہ تر شیئر کیتن سیٹھ سے وابستہ لوگوں اور اعلیٰ افسران نے خریدے ہیں۔ اس دوران میکملن ہوم ٹریڈ کا ڈائریکٹر تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔