بینکوں کی بدحالی جاری، ایس بی آئی کو 4876 کروڑ کا خسارہ
ایس بی آئی کو جون سہ ماہی میں 4876 کروڑ کا خسارہ ہوا ہے، خسارہ کی اہم وجہ پھنسے ہوئے قرضوں (این پی اے) کی تلافی کے لئے التزام کرنا ہے۔
عوامی شعبہ کے سب سے بڑے بینک ایس بی آئی (اسٹیٹ بینک آف انڈیا) کا جون میں ختم ہوئی سہ ماہی کا خسارہ 4876 کروڑ روپے درج کیا گیا ہے۔ ایس بی آئی کو یہ خسارہ ان التزامات کے سبب اٹھانا پڑا ہے جو اس نے پھنسے ہوئے قرضوں کی تلافی کے لئے کئے۔ شیئر بازاروں میں ریگولیٹری فائلنگ کے دوران ایس بی آئی نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کی اس سہ ماہی میں بینک نے 2005.5 کرورڑ کا منافع درج کیا تھا۔
رواں مالی سال کی اپریل-جون مدت میں بینک کی کل آمدنی بڑھ کر 65492.67 روپے رہی، جبکہ گزشتہ سال کی اس سہ ماہی میں یہ 62911.08 کروڑ روپے تھی۔ ملک کے سب سے بڑے قرض دہندہ ایس بی آئی کے این پی اے میں 10.69 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ایک سال قبل پہلے کی اسی سہ ماہی میں این پی اے میں 9.97 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔
ایس بی آئی کا مجموعی این پی اے جون کے اواخر تک بڑھ کر 212840 کروڑ روپے رہا جبکہ گزشتہ سال کے جون تک یہہ 188068 کروڑ روپے تھا۔ حالانکہ اس مدت میں ایس بی آئی کے خالص این پی اے میں گراوٹ درج کی گئی جوکہ 99236 کروڑ روپے رہی، جبکہ ایک سال پہلے کی اس مدت میں یہ 107560 کروڑ روپے تھی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 11 Aug 2018, 9:52 AM