مہنگائی نےعوام کی نیند اڑا ئی

تصویر نو جیون
تصویر نو جیون
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی :غریب عوام کے لئے سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے اور سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس میں کمی کے بجائے مسلسل اضافہ ہی ہو رہا ہے۔ تازہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق خردہ مہنگائی کی شرح گزشتہ سات مہینوں میں اس وقت سب سے زیادہ ہے۔ یہ شرح 3.28سے بڑھ کر 3.58ہو گئی ہے۔ اس بڑھتی مہنگائی نے جہاں غریب کی نیند اڑا دی ہے وہیں اس بات کے امکانات بھی کم ہو گئے ہیں کہ آر بی آئی شرح سود میں کسی طرح کی کٹوتی کا اعلان کر ے گا ۔

ویسے تو روز استعمال ہونے والی اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے لیکن سبزیوں کی قیمتیں توآسمان چھو رہی ہیں۔ بازار میں جن سبزیوں کی قیمت گزشتہ ماہ تک 20سے 25روپے فی کلو تھی وہ بڑھ کر 50روپے فی کلو سے کےاوپر پہنچ گئی ہیں۔ گزشتہ ماہ آلو بازار میں 10روپے فی کلو مل رہا تھا جو اب بڑھ کر 30روپے فی کلو ہو گیا ہے اسی طرح ٹماٹر جو گزشتہ ماہ تک محض 25روپے فی کلو بازار میں دستیاب تھاوہ آج 100روپے فی کلو مل رہا ہے۔ اسی طرح 20روپے فی کلو کے حساب سے ملنے والی پیاز اب بڑھ کر 50 روپے فی کلو مل رہی ہے۔ بازار کے لوگوں کا ماننا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں جلدی کم ہونے کے امکان بہت کم ہیں یعنی عوام کو ان بڑھی ہو ئی قیمتوں کی عادت ڈالنی ہی پڑے گی ۔

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔