کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں 36 روپے کی تخفیف
انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق ایل پی جی کے کمرشیل سلنڈر کے داموں میں 36 روپے کی تخفیف کی گئی ہے، اس کے بعد دہلی میں 19 کلو کے سلنڈر کے دام 1976 روپے ہو جائیں گے
نئی دہلی: نئے مہینے کے آغاز کے ساتھ ہی گیس ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے تجارتی صارفین کو راحت دی ہے۔ آج پیر یکم اگست کو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے، تاہم یہ کٹوتی صرف کمرشل گیس سلنڈر پر کی گئی ہے اور گھریلو ایل پی جی سلنڈر کے دام غیر تبدیل رہیں گے۔
انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق ایل پی جی کے کمرشیل سلنڈر کے داموں میں 36 روپے کی تخفیف کی گئی ہے، اس کے بعد دہلی میں 19 کلو کے سلنڈر کے دام 1976.50 روپے ہو گئے۔ نئی قیمتیں پیر کی صبح 6 بجے سے نافذ العمل ہوں گی۔
اس سے پہلے سلنڈر 2012 روپے میں فروخت ہو رہا تھا۔ داموں میں اس سے قبل 6 جولائی 2022 کو تبدیلی کرتے ہوئے 9 روپے کی تخفیف کی گئی تھی۔ اس سے قبل یکم جولائی 2022 کو کمرشل سلنڈر 198 روپے سستا ہوا تھا۔
خیال رہے کہ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی سلنڈر کے داموں میں کمی کے بجائے 50 روپے فی سلنڈر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
جولائی تک کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو دہلی میں اس سال اب تک 14.2 کلو گرام کے بغیر سبسڈی والے سلنڈر کی قیمتوں میں چار بار اضافہ کیا گیا ہے۔ اگر ٹھیک ایک سال پہلے سے موازنہ کیا جائے تو اگست 2021 میں 14.2 کلو گرام کے بغیر سبسڈی والے گیس سلنڈر کی قیمت 859 روپے فی سلنڈر تھی، جو آج تک 1053 روپے پر چل رہی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔