سکّہ کے بعد راج گوپالن نے بھی انفوسس کو خیر باد کہا
بنگلورو: وِشال سکّہ کے ذریعہ استعفیٰ دیے جانے کے تقریباً ایک ماہ بعد ملک کی دوسری سب سے بڑی سافٹ ویئر کمپنی انفوسس کے سینئر وائس پریسیڈنٹ سنجے راج گوپالن نے بھی اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ سکّہ نے جب 18 اگست کو انفوسس منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او عہدہ سے استعفیٰ دیا تھا تو کمپنی میں راج گوپالن کے ذریعہ بھی جلد استعفیٰ دینے کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں جو کہ آج درست ثابت ہوئیں۔ راج گوپال نے آج اپنے لنکڈ اِن اکاؤنٹ پر استعفیٰ کی جانکاری دی اور پروفائل پر خود کو ’فری مین‘ (آزاد آدمی) قرار دیا۔
واضح رہے کہ انفوسس میں اپنے نئے منصوبوں کو نافذ کرانے کے مقصد سے وِشال سکہ پچھلی کمپنی ایس اے پی کےکئی معاونین کو ساتھ لے کر آئے تھے اور راج گوپال بھی ان میں سے ایک تھے۔ راج گوپالن کو اگست 2014 میں انفوسس سے جوڑا گیا تھا۔ راج گوپال نے انفوسس سے الگ ہونے سے متعلق سوشل میڈیا پر لکھا کہ انھیں اگست 2014 سے ستمبر 2017 یعنی تین سال دو مہینے کی مدت کے لیے انفوسس میں بحال کیا گیا تھا۔ راج گوپالن انفوسس کے ڈیزائن ہیڈ بھی تھے۔
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 18 Sep 2017, 2:01 PM