وزیر اعظم مودی نے جن دھن یوجنا کے 10 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی

وزیر اعظم نریندر مودی نے جن دھن یوجنا کے 10 سال مکمل ہونے پر کہا کہ وہ مستفیدین اور اس اسکیم کو کامیاب بنانے میں تعاون کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہیں

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جن دھن یوجنا کے 10 سال مکمل ہونے پر کہا کہ وہ مستفیدین اور اس اسکیم کو کامیاب بنانے میں تعاون کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جن دھن یوجنا ملک کے کروڑوں شہریوں خاص طور پر ہمارے غریب بھائی بہنوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے اور انہیں وقار کے ساتھ زندگی جینے کا موقع فراہم کرنے میں کافی اہمیت کی حامل رہی ہے۔

وزیر اعظم مودی نے ایکس پر لکھا، ’’جن دھن یوجنا کو دس سال مکمل۔ آج ملک کے لیے ایک تاریخی دن ہے۔ اس موقع پر میں تمام مستفیدین کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ اس اسکیم کو کامیاب بنانے کے لئے دن رات ایک کرنے والے تمام لوگوں کو بہت بہت مبارک باد۔ جن دھن یوجنا ملک کے کروڑوں باشندگان، خاص طور پر ہمارے غریب بھائی-بہنوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے اور انہیں وقار کے ساتھ جینے کا موقع فراہم کرنے میں کامیاب رہی ہے۔‘‘


قبل ازیں، منگل کو مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پردھان منتری جن دھن یوجنا کے بارے میں معلومات دی تھیں۔ انہوں نے بتایا تھا کہ پچھلے 10 سالوں میں غریبوں کے لیے 53.13 کروڑ جن دھن کھاتے کھولے گئے ہیں۔ ان میں 2.3 لاکھ کروڑ روپے جمع ہیں۔ سیتارامن نے کہا، ’’ہمارا ہدف موجودہ مالی سال کے دوران تین کروڑ سے زیادہ پی ایم جے ڈی وائی اکاؤنٹس کھولنا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ پی ایم جے ڈی وائی دنیا کے سب سے بڑے مالیاتی شمولیت کے اقدامات میں سے ایک ہے۔ مارچ 2015 میں فی اکاؤنٹ اوسط بینک بیلنس 1065 روپے تھا جو اب بڑھ کر 4352 روپے ہو گیا ہے۔ تقریباً 80 فیصد اکاؤنٹس فعال ہیں۔ دیہی اور نیم شہری علاقوں میں 66.6 فیصد جن دھن اکاؤنٹس کھولے گئے ہیں، جن میں سے 29.56 کروڑ (55.6 فیصد) اکاؤنٹ ہولڈر خواتین ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔