ایئر انڈیا کی مکمل حصہ داری بیچنے کی تیاری
شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے جمعرات کو کہاکہ حکومت کا کام ایئرلائن چلانا نہیں ہے اور اس لئے سرکاری طیارہ کمپنی ایئر انڈیا کی صد فیصد حصہ داری بیچی جانی چاہئے۔
نئی دہلی: شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے جمعرات کو کہاکہ حکومت کا کام ایئرلائن چلانا نہیں ہے اور اس لئے سرکاری طیارہ کمپنی ایئر انڈیا کی صد فیصد حصہ داری بیچی جانی چاہئے۔
پوری نے یہاں ایک ورکشاپ میں نامہ نگاروں سے کہا،’’حکومت ایئر انڈیا کی سرمایہ کاری کےلئے پرعزم ہے۔ایئر انڈیا بہترین زمرے کی ایئرلائن ہے۔اس کی سکیورٹی کا ریکارڈ کافی اچھا رہا ہے۔لیکن ایئرلائن چلانا حکومت کا کام نہیں ہے۔ایئر انڈیا کی نج کاری کرنی ہی ہوگی،لیکن اس کے باوجود وہ ایئر انڈیا بنی رہےگی،ملک کا فخر بنی رہے گی۔‘‘
ہوابازی کے شعبہ میں نوکری تلاش کرنے والوں اور نوکری دینے والوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر لانے کےلئے شہری ہوابازی کے وزیر نے اس موقع پر ’ایوی اشین جابس پورٹل ‘کے نام سے ایک ویب سائٹ بھی لانچ کی۔
نامہ نگاروں کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایئر انڈیا کی سرمایہ کاری کےلئے وزیرداخلہ امت شاہ کی صدارت میں بنے وزرا کے گروپ کی پہلی میٹنگ جل ہی ہونے والی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایئر انڈیا کی مکمل سرمایہ کاری ہی واحد متبادل ہے۔یہ کام جلد از جلد کیا جانا چاہئے اور ہم سب سے اچھا سودا کریں گے۔
واضح رہے کہ حکومت نے ایئر انڈیا کی سرمایہ کاری کےلئے گزشتہ سال کے شروع میں ہی ٹینڈر نوٹس جاری کیاتھا،لیکن اسے کوئی خرید دار نہیں ملا۔پچھلی بار کمپنی کی 76فیصد تک حصہ داری بیچنےکےلئے ٹینڈر طلب کیاگیا تھا۔
مرکزی وزیر نے یقین دلایا ہے کہ اس بار سرمایہ کاری کا عمل کامیاب رہےگا۔ایئرلائن پوری طر سے کام کررہی ہے اورنیٹ ورک کی توسیع بھی کررہی ہے ۔ایک خرید دار کےلئے یہ اچھا موقع ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک اور بیرون ملک کے کئی ممکنہ خریداروں نے ایئر انڈیا میں دلچسپی ظاہر کی ہے،لیکن ابھی ان کا نام عام کرنا مناسب نہیں ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ طیارہ ایندھن پر ٹیکس کی اونچی شرح کی وجہ سے طیارہ خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں پر دباؤ کی صورت حال پیدا ہونے سے وہ واقف ہیں اور اس سلسلے میں وزارت خزانہ سے مسلسل بات چیت جاری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ابھی طیارہ ایندھن پر کل ملاکر تقریباً 40 فیصد ٹیکس لگتا ہے۔وہ آج ہی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کو اس بارے میں ایک نوٹ سونپی گے۔
پوری نے اعتراف کیا کہ طیاروں کے رکھ رکھاؤ ،مرمت اور اوور ہالنگ اور پٹے پر لگنے والے ٹیکس کی شرحیں بھی کافی اونچی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت جس طرح سے کاروبار کو فروغ دینے کےلئےایک کے بعد ایک اعلان کررہی ہے،انہیں امید ہے کہ جلد ہی ان دونوں شعبوں کےلئے بھی ٹیکس کی شرحوں میں کٹوتی کی جائےگی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔