بیرون ممالک میں کمی کے باوجود گھریلو بازار میں پٹرول کی قیمتیں بلند ترین سطح پر برقرار
بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں نرمی کے باوجود ملک میں پٹرول کی قیمتیں منگل کو مسلسل 24 ویں روز بلند ترین سطح پر برقرار رہیں، وہیں ڈیزل کی قیمت بھی مستحکم رہی
نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں نرمی کے باوجود ملک میں پٹرول کی قیمتیں منگل کو مسلسل 24 ویں روز بلند ترین سطح پر برقرار رہیں، وہیں ڈیزل کی قیمت بھی مستحکم رہی۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق پیر کے روز دہلی میں پٹرول 101.84 روپے اور ڈیزل 89.87 روپے فی لیٹر برقرار رہا۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
اس ہفتے کے پہلے دن برینٹ کروڈ جہاں 69 ڈالر فی بیرل سے نیچے گر گیا تو ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 66 ڈالر فی بیرل کے قریب آگیا۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتوں کا اطلاق ہر روز صبح 6 بجے سے ہوتا ہے۔
آج ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل تھیں۔
شہر کا نام —— پٹرول —— ڈیزل
دہلی ——— 101.84 ——— 89.87
ممبئی——— 107.83 ——— 97.45
چنئی——— 102.49 ——— 94.39
کولکاتا ——— 102.08——— 93.02
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔