خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پٹرول-ڈیزل کے دام ریکارڈ ترین سطح پر برقرار

ملک بھر میں چار مئی کے بعد پٹرول کے داموں میں 39 جبکہ ڈیزل کے داموں میں 36 مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے، تاہم اوپیک کے اجلاس اور خام تیل میں گراوٹ کے بعد بھی عوام کو ہنوز داموں میں کمی کا انتظار ہے

پٹرول ڈیزل / یو این آئی
پٹرول ڈیزل / یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: پٹرولیم مصنوعات کے داموں میں گزشتہ دو مہینوں تک لگاتار اضافہ کئے جانے کے بعد اب پٹرول اور ڈیزل میں استحکام ضرورت آیا ہے، تاہم عوام داموں میں کمی کے ہنوز منتظر ہیں۔ دراصل، بین الاقوامی بازار میں خام تیل کے داموں میں گراوٹ درج کی جا رہی ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ اس کی وجہ سے ہی ملک میں پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں استحکام آیا ہے۔ ڈیزل کے داموں میں رواں مہینے دو مرتبہ کمی بھی کی گئی ہے، مگر پٹرول کے داموں میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔

ملک میں پٹرول کی قیمتیں آج مسلسل چھٹے روز بھی ریکارڈ بلند ترین سطح پرمستحکم رہیں ۔ ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل آٹھویں روزبھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق جمعہ کے روز دہلی میں پٹرول 101.84 روپے اور ڈیزل 89.87 روپے فی لیٹر رہا۔ ملک کےدیگرشہروں میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مستحکم رہیں۔


ملک بھر میں 4 مئی کے بعد پٹرول کے داموں میں 39 جبکہ ڈیزل کے داموں میں 36 مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔ اس عرصہ میں راجدھانی دہلی میں پٹرول کے داموں میں 11.29 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کے داموں میں 8.96 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہو چکا ہے۔ ملک کی 19 ریاستوں میں پٹرول کے دام 100 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر چکے ہیں جبکہ ڈیزل بھی کئی شہروں میں اسی کے قریب ہے۔

اتوار کے روز تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے ارکان کے درمیان تیل کی پیدوار بڑھانے کے حوالاہ سے اتفاق ہو گیا، جو بازار کے لئے خوش آئند ہے۔ اجلاس کے بعد اوپیک ممالک نے کہا کہ اگست سے اس کی پیداوار 4 لاکھ بیرل ماہانہ کر دی جائے۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کے داموں میں بھی گراوٹ درج کی جا رہی ہے، اس کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ اگلے کچھ دنوں میں کمپنیاں تیل کے داموں میں کمی کر سکتی ہیں۔


ملک کے اہم شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں:

شہر —————— پٹرول ——————— ڈیزل

دہلی ————— 101.84 —————— 89.87

ممبئی ————— 107.83 —————— 97.45

چنئی ————— 102.49—————— 94.39

کولکاتا ————— 102.08 ————— 93.02

بنگلورو ————— 105.25 ————— 95.26

بھوپال ————— 110.20 ————— 98.67

لکھنؤ ————— 98.92 —————— 90.26

پٹنہ ————— 104.25 —————— 95.57

چنڈی گڑھ ——— 97.93 —————— 89.50

चंडीगढ़: पेट्रोल – ₹97.93 प्रति लीटर; डीजल – ₹89.50 प्रति लीटर

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔