لگاتار بڑھ رہی ہیں پٹرول-ڈیزل کی قیمتیں، 10 مہینے کی سب سے اونچی سطح پر پہنچا تیل
پٹرول کی قیمت دہلی میں 19 پیسے جبکہ کولکاتا و ممبئی میں 13 پیسے اور چنئی میں 14 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا۔ ڈیزل دہلی میں 16، کولکاتا میں 10، ممبئی میں 12 پیسے اور چنئی میں 12 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔
پٹرول و ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ درج کیا گیا ہے۔ تیل کی قیمت منگل کو لگاتار دوسرے دن اضافہ کے بعد دہلی میں پٹرول 74.61 روپے لیٹر ہو گیا ہے جو کہ گزشتہ سال 25 نومبر کے بعد سب سے مہنگا ہے۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں ڈیزل کی قیمت آج بڑھ کر 67.49 روپے فی لیٹر ہو گیا۔ اُدھر خام تیل کی قیمت بین الاقوامی بازار میں پیر کے روز تقریباً تین فیصد کم ہوئی اور برینٹ کروڈ کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل سے نیچے آ گئی ہے۔ اس کے باوجود تیل کمپنیوں نے منگل کو پٹرول کی قیمت میں دہلی میں 19 پیسے، کولکاتا و ممبئی میں 13-13 پیسے اور چنئی میں 14 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا۔ ڈیزل دہلی میں 16 پیسے، کولکاتا میں 10 پیسے، ممبئی میں 12 پیسے اور چنئی میں 11 پیسے لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی، کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمت بڑھ کر بالترتیب 74.61 روپے، 77.23 روپے، 80.21 روپے اور 77.50 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ چاروں میٹرو پولیٹن سٹی میں ڈیزل کی قیمت بھی بڑھ کر بالترتیب 67.49 روپے، 69.85 روپے، 70.76 روپے اور 71.30 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی مسئلوں کو لے کر ٹکراؤ کے سبب چین کی معیشت میں سستی آنے کی رپورٹ کے بعد پچھلے کاروباری سیشن میں انٹرکانٹی نینٹل ایکسچینج پر برینٹ کروڈ کا دسمبر ڈلیوری کانٹریکٹ 2.88 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 59.41 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔ برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً ایک مہینے کے بعد 60 ڈالر فی بیرل کے نیچے بند ہوا۔ اس سے پہلے تین ستمبر کو برینٹ کروڈ کی قیمت 58.26 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا تھا۔ حالانکہ اس کے بعد منگل کو تیزی لوٹی، لیکن قیمت 60 ڈالر کے نیچے ہی بنا ہوا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔