پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن اضافہ، پٹرول تمام شہروں میں 100 کے پار
دہلی میں پٹرول کی قیمت 35 پیسے اضافے سے 100.56 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ ڈیزل کی قیمت بھی نو پیسے اضافے کے ساتھ 89.62 روپے فی لیٹر ہو گئی۔
نئی دہلی: ملک بھر میں جمعرات کے روز مسلسل دوسرے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول 39 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 15 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ دہلی میں پٹرول کی قیمت 35 پیسے اضافے سے 100.56 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ ڈیزل کی قیمت بھی نو پیسے اضافے کے ساتھ 89.62 روپے فی لیٹر ہو گئی۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا موجودہ سلسلہ 4 مئی سے شروع ہوا۔ دہلی میں مئی اور جون میں پٹرول 8.41 روپے اور ڈیزل 8.45 روپے مہنگا ہوا تھا۔ جولائی میں پٹرول کی قیمت میں 1.75 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 46 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت میں 34 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں نو پیسے کا اضافہ کیا گیا۔ اب پٹرول 106.59 روپے اور ڈیزل 97.18 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔
چنئی میں ، پٹرول 31 پیسے مہنگا ہوکر 101.37 روپے اور ڈیزل نو پیسے اضافے سے 94.15 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ کولکاتا میں ، پٹرول 39 پیسے مہنگا ہوگیا اور 100.62 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ وہاں ڈیزل کی قیمت میں 15 پیسے کا اضافہ ہوا اور ایک لیٹر ڈیزل 92.65 روپے فی لیٹر میں فروخت ہوا۔
آج ملک کے چار میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ اس طرح تھیں۔
شہر کا نام —— پٹرول روپے / لیٹر —— ڈیزل روپے / لیٹر
دہلی ————— 100.56 —————— 89.62
ممبئی ۔————— 106.59 —————— 97.18
چنئی —————- 101.37 -—————-- 94.15
کولکاتا ———— 100.62 —————— 92.65
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔