پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں 137 دنوں کے بعد اضافہ، جانیں نئی قیمتیں

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 137 دنوں کے بعد اضافہ کیا گیا ہے۔ دہلی میں پٹرول کے لئے اب 96.21 روپے فی لیٹر، جبکہ ڈیزل کے لئے 87.47 روپے فی لیٹر ادا کرنا ہوں گے

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں/ تصویر آئی اے این ایس
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں/ تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 137 دنوں کے بعد اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافہ کے بعد منگل کے روز دہلی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 96.21 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 87.47 روپے فی لیٹر پہنچ گئی۔ اس سے قبل پٹرول کی قیمت 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر تھی۔ پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں اس سے قبل 4 نومبر 2021 کو اضافہ کیا گیا تھا اور قیمتیں گزشتہ تقریباً 4 ماہ سے مستحکم چل رہی تھیں۔

دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں 80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ یکم دسمبر 2021 کے بعد دہلی میں تیل قیمتوں میں یہ پہلی تبدیلی ہے۔ داموں میں اضافہ کے بعد ممبئی میں ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 95 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ایک لیٹر پٹرول 110.82 روپے میں دستیاب ہوگا۔ کولکاتا میں ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 90.62 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ وہیں پٹرول کی قیمت اب 105.51 روپے تک پہنچ گئی ہے۔


چنئی میں ایک لیٹر ڈیزل کے لئے 92.19 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ جبکہ پٹرول کی قیمت 102.16 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ بنگلورو میں ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 85.01 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ایک لیٹر پٹرول 100.58 روپے میں دستیاب ہوگا۔

حیدرآباد کی بات کریں تو یہاں ایک لیٹر ڈیزل کے لئے 94.62 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ جبکہ ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 108.20 تک پہنچ گئی ہے۔ پٹنہ میں ایک لیٹر ڈیزل 91.09 روپے میں فروخت ہوگا۔ جبکہ ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 105.90 تک پہنچ گئی ہے۔

بھوپال میں ایک لیٹر ڈیزل کے لئے آپ کو 90.87 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 107.23 تک پہنچ گئی ہے۔ جے پور میں ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 90.70 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ایک لیٹر پٹرول 107.06 فی لیٹر پر دستیاب ہوگا۔ نئی قیمتوں کے ساتھ ہی لکھنؤ میں ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 86.80 اور ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 95.28 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک کے تمام شہروں میں نئی قیمتیں 22 مارچ صبح 6 بجے سے نافذ ہو گئی ہیں۔ خیال رہے کہ پیر کے روز عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ درج کیا گیا ہے، اس کے بعد برینٹ آئل 118.96 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔