پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں میں بلند ترین سطح پر برقرار، عوام کو کوئی راحت نہیں
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بلند اور بلند ترین سطح پر پہنچ رہی ہیں اور عوام کو اس مہنگائی سے کوئی نجات نہیں مل رہی، حال یہ ہو گیا ہے کہ جس دن قیمتیں نہیں بڑھتیں اسی کو عوام کے لئے راحت قرار دیا جا رہا ہے
نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہفتے کے روز کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ قیمتیں تاریخی ریکارڈ سطح پر برقرار رہیں۔ معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت 94.76 روپے اور ڈیزل کی قیمت 85.66 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں گزشتہ 4 مئی سے اب تک 18 دن اضافہ کیا گیا۔ اس دوران دہلی میں پٹرول 4.36 روپے اور ڈیزل 4.93 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ عالم یہ ہے کہ دن قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جاتا کچھ میڈیا رپورٹوں میں اسے ہی پریشان حال عوام کے لئے راحت قرار دیا جا رہا ہے۔
دہلی سے دوسرے شہروں میں بھی ہفتہ کے روز قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ممبئی میں پٹرول 100.98 روپے اور ڈیزل 92.99 روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔ کولکاتا میں پٹرول 94.76 روپے اور ڈیزل 88.51 روپے فی لیٹر رہا جبکہ چنئی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 96.23 روپے اور ڈیزل 90.38 روپے فی لیٹر رہا۔
آج ملک کے چار میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں:
شہر کا نام —— پٹرول —— ڈیزل
دہلی ——94.76 ——85.66
ممبئی ——100.98 —92.99
چنئی ——96.23 -— 90.38
کولکاتا ——94.76 —88.51
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔