پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں 15 دنوں کے بعد کمی، جانیں تازہ قیمتیں

پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں ایک لمبے وقت تک اضافہ کے بعد کچھ کمی واقع ہوئی تھی، تاہم 15 دنوں سے داموں میں کوئی کمی نہیں آئی تھی

پٹرول اور ڈیزل/ تصویر آئی اے این ایس
پٹرول اور ڈیزل/ تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: ملک میں پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں 15 دنوں کے استحکام کے بعد آخرکار کمی واقع ہوئی۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعرات کے روز یعنی 15 اپریل کو پٹرولیم مصنوعات سستی کی ہیں۔ آج پٹرول کے داموں میں 16 پیسے اور ڈیزل کے داموں میں 14 پیسے کی کمی کی گئی۔

اس سے قبل پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 30 مارچ 2021 کو کمی کی گئی تھی، اس کے بعد سے تیل کے دام لگاتار مستحکم چل رہے تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں یہ کمی ایسے وقت میں واقع ہوئی ہے جبکہ بین الاقوامی بازار میں تیزی نظر آ رہی ہے۔ گزشتہ کچھ ہفتوں کےک اتار چڑھاؤ کے باوجود یہاں ایندھن کی قیمتوں میں کوئی فرق نہیں پڑا ہے۔


داموں میں آج ہونے والی کمی کے بعد اب دہلی میں پٹرول کی قیمت 90.56 روپے سے کم ہو کر 90.40 فی لیٹر ہو گئی ہے۔ وہیں ڈیزل 81.10 سے کم ہو کر 80.73روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

ممبئی کی بات کریں تو یہاں پٹرول پہلے 96.98 روپے فی لیٹر تھا جو اب 96.83 روپے فی لیٹر پر دستیاب ہوگا اور ڈیزل بھی 87.96 سے سستا ہو کر 87.81 روپے فی لیٹر تک آ گیا ہے۔ چنئی میں پٹرول 92.58 سے کم ہو کر 92.43 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 85.88 روے سے کم ہو کر 85.75 دی لیڑ پر دستیاب ہے۔ وہیں کولکاتا میں پٹرو 90.77 سے کم ہو کر 90.62 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 83.75 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 83.61 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔