پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں نئی ریکارڈ بلندی پر، اضافہ کا سلسلہ بدستور جاری

معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی سمیت ملک کے چار بڑے شہروں میں آج پٹرول کی قیمتوں میں 26 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 24 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے

پٹرول ڈیزل / یو این آئی
پٹرول ڈیزل / یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: پٹرول - ڈیزل کی قیمتیں منگل کے روز لگاتار دوسرے دن بڑھ کر نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی سمیت ملک کے چار بڑے شہروں میں آج پٹرول کی قیمتوں میں 26 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 24 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول 26 پیسے اضافے سے 94.49 روپے اور ڈیزل 23 پیسے مہنگا ہوکر 85.38 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔ گذشتہ 04 مئی سے اب تک 17 دن قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ بقیہ 12 دن قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس دوران دہلی میں پٹرول 4.09 روپے اور ڈیزل 4.65 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔


ممبئی اور کولکاتا میں پٹرول 25۔ 25 پیسے اضافہ ہونے سے بالترتیب 100.72 روپے اور 94.50 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔ چنئی میں اس کی قیمت 23 پیسےبڑھ کر 95.99 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

ممبئی میں ڈیزل 24 پیسے ، چنئی میں 22 پیسے اور کولکاتا میں 23 پیسے مہنگا ہو ا۔ ممبئی میں ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 92.69 روپے ، چنئی میں 90.12 روپے اور کولکاتا میں 88.23 روپے فی لیٹر رہی۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر ہر دن صبح چھ بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

آج ملک کے چار میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں۔

شہر کا نام —— پٹرول —— ڈیزل

دہلی ———94.49 ——85.38

ممبئی ——100.72 —— 92.69

چنئی ——95.99 -—— 90.12

کولکاتا —— 94.50 —— 88.23

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔