پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری
بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں نرمی کے باوجود گھریلو بازار میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ لگاتار جاری ہے، جمعرات کو پٹرول میں 15 سے 17 پیسے اور ڈیزل میں 18 سے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے
نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں نرمی کے باوجود، گھریلو بازار میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعرات کے روز ملک کے چار بڑے میٹرو میں مسلسل دوسرے روز بھی پٹرول کی قیمت میں 15 سے 17 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 18 سے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔
آج دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 17 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 19 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ آج دونوں ایندھن کے دام بالترتیب 82.66 روپے اور ڈیزل کی قیمت 72.84 روپے ہوگئے۔
تجارتی شہر ممبئی میں پٹرول 17 پیسے کے اضافے سے 89.33 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 20 پیسے اضافے سے 79.42 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ کولکاتا میں پٹرول کی قیمت 17 پیسے اضافے سے 84.18 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 20 پیسے اضافے سے 76.41 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
چنئی میں بھی پٹرول - ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پٹرول کی قیمت 15 پیسے اضافے سے 85.59 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 18 پیسے اضافے سے 78.24 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
آج ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح رہیں...
دہلی میں پٹرول 82.66 روپے اور ڈیزل 72.84 روپے فی لیٹر
ممبئی میں پٹرول 89.33 روپے اور ڈیزل 79.42 روپے فی لیٹر
چنئی میں پٹرول 85.59 روپے اور 78.24 روپے فی لیٹر
کولکاتا میں پٹرول 84.18 روپے اور 76.41 روپے فی لیٹر
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔