'پے ٹی ایم' کے بانی وجئے شیکھر شرما بھی ہوئے 'روبوٹ لیپ ٹاپ' کے مرید، شیئر کیا دلچسپ ویڈیو

آئی ایف اے-2024 میں پیش 'لینووو' کے ذریعہ تیار کردہ یہ لیپ ٹاپ وائس کمانڈ پر آن ہونے کے ساتھ ہی اوپن اور بند بھی ہو جاتا ہے۔

وجے شرما، پے ٹی ایم کے بانی، تصویر آئی اے این ایس
وجے شرما، پے ٹی ایم کے بانی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

'پے ٹی ایم' کے بانی وجئے شیکھر شرما نے سوشل میڈیا 'ایکس' پر ایک روبوٹ لیپ ٹاپ کا ویڈیو شئر کیا ہے جو کافی جاذب نظر لگ رہا ہے۔ اس لیپ ٹاپ کی خوبی ہے کہ یہ وائس کمانڈ پر ہی آن ہو جاتا ہے اور اوپن و بند بھی۔ اس انوکھے لیپ ٹاپ کو برلن میں چل رہے   IFA-2024کے دوران پیش کیا گیا ہے اور یہ ایک کانسپٹ لیپ ٹاپ ہے۔ ‘Lenovo’ کے ذریعہ تیار یہ لیپ ٹاپ وائس کمانڈ کو فالو کرتا ہے۔ اس کے ہنز بھی روٹیٹ ہو جاتے ہیں۔ یہ ویڈیو میٹنگ وغیرہ میں بہت ہی کام آ سکتا ہے۔

وجئے شیکھر شرما کے ذریعہ شیئر کئے گئے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لیپ ٹاپ بغیر چھوئے ہی اوپن ہوگیا اور کام کرنے لگا۔ اس لیپ ٹاپ میں فالو می کا بھی فیچر دیا گیا ہے۔ اس کی مدد سے یوزرس کو ٹریک کیا جاسکتا ہے۔ اس میں یوزرس کی موومنٹ کے مطابق لیپ ٹاپ کی اسکرین گھومتی ہے۔ یہ فیچر ویڈیو کال کے دوران کافی مفید ثابت ہو ہوسکتا ہے۔


ویڈیو میں 'لینووو' نے دکھایا کہ Auto Twist AI PC میں موٹر سپورٹڈ ہنز کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ ہنز موٹرس وائرس کمانڈ پر کام کرتے ہیں۔ یہ خود لیپ ٹاپ اور ٹیبلیٹ موڈ میں آتا ہے۔ یہ ایک AI-powered-2-in-1 لیپ ٹاپ ہے۔ کمپنی کے کمیونکیشن ڈائرکٹر جیف وِٹ نے اس انوکھے لیپ ٹاپ کے سلسلے میں بتایا کہ ہم ابھی اس ڈیوائس پر مزید تجربہ کر رہے ہیں۔ آنے والے وقت میں اسے اور بھی بہتر کرنے کی کوشش ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔